Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

تُواپنے بھائی کے حُقُوق مُعاف کردے۔ بندہ عرض کریگا : یااللہ پاک ! میں نے سب حُقُوق مُعاف کئے۔ اللہ پاک فرمائے گا : اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑواوردونوں اِکٹھّے جنَّت میں چلے جاؤ۔ پھر سرکار ِنامدار ، دو عالم کے مالک ومختار صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ پاک سے ڈرو اور مخلوق میں صُلْح کرواؤ ، کیونکہ اللہ پاک بھی برو زِ قِیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا ۔  ( [1] )

بِلا حساب ہو جنّت میں داخلہ یاربّ         پڑوس خُلْد میں سَرْوَر کا ہوعطا یاربّ ( [2] )

اے عاشقانِ رسول  ! بیان کردہ حدیثِ پاک کے ضمن میں کئی مدنی پھول موجود ہیں :

 ( 1 ) : پہلی بات یہ معلوم ہوئی کہ قیامت ابھی قائم نہیں ہوئی ، میدانِ محشر کے معاملات ، بندوں کے حساب و کتاب اور جزا و سزا کے فیصلے کا وقت ابھی آنا باقی ہے ، مگر قربان جائیے ! نگاہِ مُصْطَفٰے ، علومِ مصطفٰے اور بالخصوص عِلْمِ غیبِ مُصْطَفٰے کی شان و عظمت پر ! ربِّ کریم کی عطا سے غیب کی خبریں دینے والے مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم  نے قیامت سے پہلے ہی قیامت میں ہونے والے  واقعات کو نہ صرف ملاحظہ فرمالیا بلکہ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سامنے اِس کا اِظہار بھی فرمایا۔

تم کو علمِ غیب مولا نے عطا فرما دیا           کر دیا ہر جا پہ حاضر اور ناظر یانبی !   ( [3] )

 ( 2 ) : دوسری بات یہ کہ بندوں کے حقوق کا معاملہ بہت نازک ہے کہ میدانِ مَحْشَر میں ایک بندہ اپنا حق طلب کرنےکے لئے دوسرے بندے کے خلاف بارگاہِ الٰہی میں دعویٰ کرے گا۔ افسوس ! اب ایسا لگتاہے کہ دِین سے دُوری اور بے عملی کے سبب لوگوں


 

 



[1]...مستدرک ، باب اذا لم یبق من الحسنات ، جلد : 5 ، صفحہ : 795 ، حدیث : 8758۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 82۔

[3]...وسائل ِبخشش ، صفحہ : 378۔