Book Name:Jannati Mahal ke Qeemat

صُلْحُ میں اِن باتوں کاخیال رکھنا ضروری ہے کہ نافرمانیوں کے کاموں پر سمجھوتہ نہ ہو مثلاً  گھر میں شادی کے فنکشن میں بچوں کا بھرپور زور ہے کہ  ناچ گانے ، میوزیکل پروگرامز ہونے چاہئیں۔اب  ماں باپ ، بچوں کی ناراضی سے بچنے  کے لئےاس بات پر سمجھوتہ کر لیں کہ اِسلام میں صُلْحُ کی بڑی اہمیت ہے ، اِس لئے ہم نے بچوں کی مان لی۔  ایسی صُلْحُ ناجائز و حرام اورجہنم میں لے جانے والا کام ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صلح کے فوائد

اللہ پاک ہمیں شریعت کے تقاضوں کے مطابق صلح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ یادرکھئے !  * صُلْحُ کرنا ایک اچھا کام ہے * صُلْحُ  سے اللہ پاک اور اس کے رسول کی رِضا ملتی ہے * صُلْحُسے قبر کے مراحل آسان ہوجاتےہیں * صُلْحُ سے آخِرت کی منازل آسان ہو جاتی ہیں * صُلْحُسے بندہ جنت کے قریب ہو جاتا ہے * صُلْحُ سے بندہ جہنم سے دُور ہو جاتا ہے * صُلْحُ سے لوگوں کی نظروں میں عزت  و  وقار میں اِضافہ ہوتا ہے * صُلْحُ سے بندے کی نیک نامی ہوتی ہے * صُلْحُسے محبتیں پروان چڑھتی ہیں * صُلْحُ سے نفرتوں کا خاتمہ ہوتا ہے * صُلْحُ سے شیطان ذلیل و رُسوا ہوتا ہے * صُلْحُ سے روٹھے ہوئے خاندانوں  کی ناراضیاں دُور ہوتی ہیں * صُلْحُ سے رِشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے  کا جذبہ ملتا ہے * صُلْحُ سے سکون اور قرار نصیب ہوتا ہے * صُلْحُ سے بے چینی اور بے سکونی کا خاتمہ ہوتا ہے * صُلْحُ سے ٹینشن اور ڈِپریشن کا خاتمہ ہوتا ہے * الغرض صُلْحُ کے بے شمار فوائد ہیں۔