Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

کے لئے  پیسے نہیں ہیں ، ان کی ضروریات کو پورا کیجئے کہ یہ بہت بڑی نیکی اور ثواب کاکام ہے۔

جس طرح ہمارے بچےپسند کرتے ہیں اور مطالبہ بھی کرتے ہیں  کہ سردیوں میں  ہمیں  ڈرائی فروٹ  ( Dry Fruit ) چاہئے ، کبھی مچھلی ( Fish ) کی فرمائش ہوتی ہوگی ، کبھی اُبلے ہوئے انڈے  کھلانے کا کہا جاتاہوگا ، اسی طرح غریب بچوں کا بھی دِل کرتاہوگاکہ وہ بھی یہ چیزیں کھائیں ، مگر شاید بہت سارے بیچارے غربت کی وجہ سے دل میں ہی حسرت  لئے سردیاں گزار دیتے ہوں گے۔رسولِ اکرم ، نُورِ  مُجَسَّمْ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو اپنے بھائی کی حاجت پوری کرے اللہ  پاک   اُس کی حاجت پوری کرتا ہے۔ ( [1] )  

ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اٹّھیں                  بچانا ظُلم و سِتم سے مجھے سَدا  یارَبّ !

رَہیں   بھلائی کی راہوں   میں   گامزَن ہر دَم     کریں   نہ رُخ مِرے پاؤں   گناہ کا  یارَبّ ! ( [2] )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

والِدِ مصطفےٰ حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ  کا ایثار

والدِ مصطفےٰحضرت عَبْدُ الله  رَضِیَ اللہ عنہ نے تَن کے کپڑے صدقہ کر دئیے ! سردی کا موسم تھا ، والدِ مصطفےٰحضرت عَبْدُ الله رَضِیَ اللہ عنہ کمبل اوڑھے بازار میں تشریف لائے ، ایک فقیر جس کے پاس گرم لباس نہیں تھا ، اس نے عرض کیا : یہ کمبل مجھے دے دیجئے ! دھوپ نکل آئے گی تو لوٹا دوں گا۔آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے کمبل اسے دیتے ہوئے فرمایا : یہ اللہ پاک کی رضا کے لئے دیتا ہوں ، واپَس مت کیجئے گا ، پھر آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے سوائے تہبند کے جسم کا تمام


 

 



[1]...مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب تحریم الظلم، صفحہ:1000، حدیث:2570ملتقطاً۔

[2]... وسائلِ بخشش،صفحہ:76 -77۔