Book Name:Mosam Sarma Ki Barkat

رسول ، غُلام صدیق ، غُلام حُسین ، غُلام غوث ، غُلام رضا نام رکھنا جائز ہے۔( [1] )

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی کتاب بہارشریعت جلد : 3 ، حصہ : 16 ، اور شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ  کا91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے ، سنتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھراسفر بھی ہے۔

رَبّ کے در پر جھکیں التجائیں کریں         بابِ رحمت کُھلیں قافلے میں چلو

عاشقانِ رسول ان سے رحمت کے پھول آؤ لینے چلیں قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے

6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 ( 1 ) شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ  ( جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات )   یہ دُرُود شریف پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے ، مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔( [2] )  


 

 



[1]...550سنتیں اور آداب، صفحہ:63-68ملتقطاً۔

[2]...اَفْضَلُ الصَّلاۃ، صفحہ:151، خلاصۃً۔