Book Name:Maa Ki Dua Ka Asar

ٹانگ کٹوانی پڑی۔ ( اوریُوں ماں کی بددُعا رنگ لائی )  ( حیاۃُ الحیوان الکبرٰی ، ۲ / ۱۶۳ )

 پیارےاسلامی بھائیو ! بَیان  کردہ حکایت میں جہاں جانوروں اور ماں باپ کو تکلیف دینے والوں کے لئے عبرت کے مَدَنی پھول ہیں ، وہیں ماں باپ کے لئے بھی مقامِ غور ہے ، خُصُوصاً وہ مائیں جو بات بات پر اپنی اَولاد کو اِس طرح کہہ کر کہ تیرا  سَتِّیا ناس ( سَتْ۔تِیا۔ناس ) جائے ، تُو پھٹ پڑے ، تجھے کوڑھ نکلے وغیرہ بددُعائیں دیتی ہیں ، اُنہیں اپنی زَبان قابُو میں رکھنی چاہئے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ قَبولِیَّت کی گھڑی ہو ، دُعا قَبول ہو جائے اور اَولاد کو سچ مُچ’’ کُچھ‘‘ہو جائے اور یُو ں ماں خُود بھی ٹینشن ( Tension )   میں آ جائے ! لہٰذا اَولاد کو صِرف دُعائے خَیْرسے نوازتے رہنا زیادہ مُناسِب ہے۔

اللہ کریم ہمیں اپنے ماں باپ کو خوش رکھنے اور اُن کی دعائیں لینے کی تَوْفِیْق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ :

اَلْحَمْدُ للہ ! دعوتِ اسلامی علمِ دین پھیلانے کے لئے 80 سے زائد مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے انہیں شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ” اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ “ بھی ہے۔ نابینا ، گونگے اور بہرےاسلامی  بھائی علمِ دین نہ ہونے اور نیک صحبت سے دور ہونے کی وجہ سے بسا اوقات ضروری معلومات سے محروم رہتے ہیں ، معاشرے کےان افراد  میں علمِ دین پھیلانے کے لئےیہ شعبہ  کئی شہروں میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں نابینا ، گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کے حلقے لگاتا ہے۔ بڑی راتوں ( بارہویں شریف ، گیارہوں شریف ، شبِ معراج ، شبِ برأت وغیرہ )  میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماعات اور رَمَضانُ الْمبارَک کے اجتماعی اعتکاف میں بھی ان کی اصلاح وتربیت کی جاتی ہے۔جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت ، بیان ، ذکر اوردعا کا سلسلہ ہوتا ہے نیز بریل ( Braille )  لینگویج میں  نابینا اسلامی بھائیوں کےلئے رسائل  کا سلسلہ بھی جاری رہتاہے۔