Book Name:Maa Ki Dua Ka Asar

( 3 ) رَحْمت کے ستّر دروازے :

صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

جویہ دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اُس پر رَحْمت کے 70 دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ ( [1] )

 ( 4 ) چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدٍعَدَدَمَافِیْ عِلْمِ اللّٰہِ  صَلَاۃً دَآئِمَۃً  ۢبِدَوَامِ مُلْکِ اللّٰہ

حضرت اَحْمَدصاوِی  رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ بَعْض بُزرگوں سے نَقْل کرتے ہیں : اِس دُرُود شریف کو ایک بارپڑھنے سے چھ لاکھ دُرُودشریف پڑھنے کاثواب حاصِل ہوتا ہے۔ ( [2] )  

 ( 5 ) قُربِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

اللہمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمّدٍکَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰی لَہٗ

ایک دن ایک شَخْص آیا تو حُضُورِ اَنْور صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَ سَلَّمَ نے اُسے اپنے اور صِدِّیْقِ اکبر رَضِیَ اللہ  عَنْہ کے درمِیان بِٹھا لِیا۔ اِس سے صَحابۂ کرام  رَضِیَ اللہ  عَنْہم  کو تَعَجُّب ہوا کہ یہ کون ذِی مَرتبہ ہے ! جب وہ چلا گیا تو سرکار صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : یہ جب مُجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے تو یوں پڑھتا ہے ۔ ( [3] )  

 ( 6 ) دُرُودِ شَفاعت

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاَنۡزِلۡہُ الۡمَقۡعَدَ الۡمُقَرَّبَ عِنۡدَکَ یَوۡمَ الۡقِیَامَۃِ

شافِعِ اُمَم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ مُعَظَّم ہے : جو شَخْص یوں دُرودِ پاک پڑھے ، اُس کے لئے میری شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔ ( [4] )


 

 



[1] القول البدیع ، الباب الثانی ، ص۲۷۷

[2] افضل الصلوات علی سید السادات ، الصلاۃ الثانیۃ والخمسون ، ص۱۴۹

[3] القول البدیع ، الباب الاول ، ص۱۲۵

[4] الترغیب والترہیب ، کتاب الذکر و الدعاء ، ۲ / ۳۲۹ ، حدیث : ۳۰