Book Name:Maa Ki Dua Ka Asar
ہو جانا مفید ہے۔ ( ثواب بڑھانے کے نسخے ، ص۳ملتقطا ) * نیتوں کی عادت بنانے کے لئے ان کی اہمیت پر نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ پہلے اپنا ذہن بنانا پڑےگا۔ ( ثواب بڑھانے کے نسخے ، ص۳ملتقطا ) * حضرت نعیم بن حماد رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے تھے کہ ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مار کھانا ہمارے لئے نیتِ صالحہ سے زیادہ آسان ہے۔ ( تنبیہ المغترین ، ص۲۵ ) * حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہ عَنْہُ نے فرمایا : بندے کو اچھی نیت پر وہ انعامات دیئے جاتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں دیئے جاتے کیونکہ نیت میں ریاکاری نہیں ہوتی۔ ( جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ۱ / ۱۵۲ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠(۴۱) ( پ:۱۳ ، ابراھیم:۴۱ )
ترجمہ : اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو جس دن حساب قائم ہوگا۔
( مدنی پنج سورہ ، ص ۲۰۱ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ” اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔