Book Name:Dost Kaise Banaye
الٰہی کے لئے پورا بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ ( Attention ) سے بیان سُنوں گا * جو سنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے اللہ پاک ! میرے دوستوں کو نیک بنا دے !
تاجدارِ لاہور ، شیخُ الْمَشَائِخ ، حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنی مشہورِ زمانہ کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب میں لکھتے ہیں : ایک شخص کعبہ شریف کا طَوَاف کر رہا تھا ، اِس دوران اس کی زبان پر صِرْف ایک ہی دُعا تھی : اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ اِخْوَانِی اے اللہ پاک ! میرے دوستوں کو نیک بنا دے۔ کسی نے پوچھا : اس مقام پر تم اپنے لئے دُعا کیوں نہیں مانگتے ؟ صِرْف دوستوں کے لئے ہی کیوں دُعا کر رہے ہو ؟ اُس شخص نے بہت کمال ( Excellent ) جواب دیا ، کہا : میں ( یہاں مکہ مکرمہ میں تو نیک کاموں میں مَصْرُوف ہوں مگر جلد ہی میں ) نے واپس اپنے دوستوں کے پاس جانا ہے ، اگر وہ نیک ہوئے تو میں نیک بن جاؤں گا اور اگر وہ خراب ہوئے تو ان کی خرابی مجھے بھی پہنچ کر رہے گی ، لہٰذا میں اپنے دوستوں کے لئے دُعا کر رہا ہوں۔ ( [1] )
بنادے مجھے نیک نیکوں کا صَدقہ گناہوں سے ہردم بچا یاالٰہی !
مِرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو کر اِخلاص ایسا عطا یاالٰہی ! ( [2] )
یااللہ ! مجھے بُرے لوگوں سے بچا... ! !
پیارے اسلامی بھائیو ! اِنْسان کی طبیعت اور فِطْرَت ( Nature ) ہی ایسی ہے کہ بالکل تنہا