Book Name:Gunahon ki Nahusat

کرم ہے ! کہ وہ ہر دَور میں اپنے پیارے محبوب  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اُمَّت کی اِصْلاح کے لیے اپنے اَولیائے کرام  رَحِمَہُمُ اللہ السَّلَام پیدافرماتا ہے۔جو اپنی مومنانہ حِکمت وفَراست کے ذَرِیْعے لوگوں کو یہ ذِہْن دینے کی کوشش فرماتے ہیں کہ  ” مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ “  ( اِنْ شَآءَاللہ  ) فی زمانہ مُرشدِکامل کی ایک مثال شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسُنَّت ، حضرت علّامہ ممحمد الیاس عطّار قادرِی  دامت بَرَکاتُہمُ الْعَالِیَہ ہیں ، جن کی نگاہِ ولایت نے لاکھوں مُسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کی زِنْدگیوں کو بدل کے رکھ دیا۔ جواسلامی بھائی کسی کے مُرید نہ ہوں اُن کی خِدمت میں مشورتاًعرض  ہے ! کہ اپنی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے اس زمانے کے سلسلۂ عالیہ قادِریہ رَضویہ کے عظیم بُزرگ اور عظیم علمی و رُوحانی شخصیت ، شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّت دامت بَرَکاتُہمُ الْعَالِیَہ کےمُرید ہوجائیں۔ یقیناً مُریدہونےمیں نُقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں ، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَاللہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔ کیا خَبر کہ کب ان کی ایک نظر ہم پر پڑ جاۓ اور ہمارے ظاہر و باطن کے سب میل اور قلب و فکر کی تمام سیاہیاں  دھو ڈالے۔

یاد رکھئے ! کسی شَخْص  کو ہر وَقْت گُناہوں میں مبتلا رہتا دیکھ کر اس کے بارے میں ہرگز ہرگز یہ کہنے کی اِجازت نہیں ہوگی کہ اس کے دِل پر مُہر لگ گئی یا اُس کا دل سِیاہ ہوگیا ، جبھی نیکی کی دعوت اس پر اَثْر نہیں کرتی ۔یقیناًاللہ پاکاس بات پر قادِر ہے کہ اُسے توبہ کی توفیق عَطا فرمادے جس سے وہ راہِ راسْتْ پر آجائے۔ اس لیے کسی کی ٹوہ میں پڑنے کے بَجاۓ اپنے ظاہِر و باطن کو سنوارنے کی کوشش کی جائے۔اللہ کریم ہمارے دِل کی سِیاہی کو دُور فرمائے۔

ٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                               صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

 

شعبہ روحانی علاج : 

 پیارے اسلامی  بھائیو ! اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش