Book Name:Gunahon ki Nahusat

کی سَزا کا مُسْتَحِق ٹھہرے گا۔ جیسا کہ پارہ 30 سُوْرَۃُ الزِّ لْزَال کی آیت نمبر 7 اور 8 میں اِرْشاد ہوتا ہے :

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗؕ ( ۷ )  وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ ( ۸ )

ترجَمۂ کنز العرفان : توجو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے وہ اسے دیکھے گا۔اور جو ایک ذرہ بھر بُرائی کرے وہ اسے دیکھے گا۔

یقیناً عقل مَنْد وہی ہے جس کے دل ودِماغ میں گُناہوں کی تباہ کاریاں راسِخ ہوں اور وہ خُود کو نہ صِرف ان سے بچائے بلکہ نیکیاں کرکےاللہ  پاک کی رِضاحاصِل کرے ، مگر اَفْسوس ! صَد اَفسوس !  دین سے دُوری اور  اِسْلا می مَعْلُومات کی کمی  کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ چہار جانب گُناہوں کا بازار گرم ہے ، جس طرف نَظر اُٹھائیے بے عَمَلی و بے راہ رَوی کا دَور دورہ ہے ، حالانکہ اَحْکامِ خُداوَنْدی سے مُنہ موڑنے کا نتیجہ سِوائے تَباہی وبَربادی کے کچھ نہیں ہے۔

گُناہوں کے دس ( 10 )  نُقْصان : 

                    پیارے اسلامی بھائیو ! یقیناً  گُناہوں سے کبھی بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکتا بلکہ اس میں نُقْصان ہی نُقْصان ہے۔ گُناہوں میں کس قَدر نحوست ہے اس کی تباہی وبَربادی کا اَندازہ اس بات سے لگائیے۔چُنانچہ

اَمِیْرُ الْمُومنین حضرت  عمر بن خطاب رَضِیَ اللہ  عَنْہ نے فرمایا کہ تم اللہ پاک کےاس فرمان سے ہرگز دھوکے میں نہ پڑنا :

مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَاۚ-وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا    ( پ : ۸ ، الانعام : ۱۶۰ )

ترجمہ کنز العرفان : جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئے اس جیسی دس نیکیاں ہیں اور جو کوئی برائی لائے تو اسے صرف اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا۔

کیونکہ گناہ اگر چہ ایک ہی ہو اپنے ساتھ دس بری خصلتیں لے کر آتاہے :  ( 1 ) جب بندہ گناہ