Book Name:Gunahon ki Nahusat

پیارے اسلامی بھائیو ! گناہوں سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم وہ کام کریں جو ہمیں گناہوں سے روکیں وہ کونسے کام ہیں آئیے اس بارے میں سنتے ہیں چنانچہ

فرمان باری تعالی  ہے

اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنْهٰى عَنِ الْفَحْشَآءِ وَ الْمُنْكَرِؕ                                                                   ( پ : ۲۱ ، العنکبوت : ۴۵ )

ترجمہ کنز العرفان : بیشک نماز بے حیائی اور بری بات سے روکتی ہے۔

صدر الافاضل حضرتِ علامہ مولانا سَیِّد محمد نعیم الدین مُراد آبادی رَحمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِ اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں : جو شخص نماز کا پابند ہوتا ہے اور اس کو اچھی طرح ادا کرتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک نہ ایک دن وہ ان برائیوں کو ترک کر دیتا ہے جن میں مبتلا تھا ۔ حضرت اَنَس رَضِیَ اللہ  عَنْہ  سے مروی ہے کہ ایک انصاری جوان سَیِّدِ عالَم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے ساتھ نماز نماز پڑھا کرتا تھا اور بہت سے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کرتا تھا حضور سے اس کی شکایت کی گئی ، فرمایا : اس کی نماز کسی روز اس کو ان باتوں سے روک دے گی۔ چنانچہ بہت ہی قریب زمانہ میں اس نے توبہ کی اور اس کا حال بہتر ہو گیا ۔ حضرت حسن رَضِیَ اللہ  عَنْہ  نے فرمایا کہ جس کی نماز اس کو بے حیائی اور ممنوعات سے نہ روکے وہ نماز ہی نہیں ۔

داڑھی بھی گناہوں سے روکتی ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! داڑھی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اتنی پیاری سنت ہے کہ اس کی برکت سے گناہوں سے بچا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ مُفَسِّرِ شَہِیر ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِ فرماتے ہیں : داڑھی مرد کو بہت سے گناہوں سے روکتی ہے کیونکہ داڑھی سے مرد پر بزرگی آجاتی ہے اس کو بُرے کام کرتے ہوئے یہ غیرت ہوتی ہے کہ اگر کوئی دیکھ لے گا تو کہے گا کہ ایسی داڑھی اور تیرے ایسے کام۔ داڑھی کی بھی تجھ کو لاج نہ آئی اس خیال