Book Name:Gunahon ki Nahusat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مصطَفٰے جانِ رحمت ، شمعِ بزمِ ہدایت ، نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے : جس نے میری سنّت سےمحَبَّت کی اُس نے مجھ سے محَبَّت کی اور جس نے مجھ سےمحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ ( مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ، ۱ / ۵۵ حدیث ۱۷۵ )
پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! تعظیم سادات کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ ( 1 ) فرمایا : جو میرے اَہلِ بَیْت میں سے کسی کے ساتھ اچّھا سُلوک کرےگا ، میں روزِ قِیامت اِس کا بَدْلَہ اُسے عطا فرماؤں گا۔ ( جامع صغیر ، ص۵۳۳ ، حدیث : ۸۸۲۱ ) ( 2 ) فرمایا : جو شخص اَوْلادِ عَبْدُ الْمُطَّلِب میں سے کسی کے ساتھ دُنیا میں نیکی ( بھلائی ) کرے اُس کا بَدْلَہ دینا مجھ پر لازِم ہے جب وہ روزِ قِیامت مجھ سے مِلے گا۔ ( تاریخ بغداد ، ۱۰ / ۱۰۲ ، حدیث : ۵۲۲۱ ) * ساداتِ کرام کی تعظیم فرض ہے اور اُن کی توہین حرام ۔ ( کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ص۲۷۷ ) * ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات رسُول کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا ہیں۔ ( سادات کرام کی عظمت ، ص۷ )
( اعلان : )
تعظیمِ سادات کے بارے میں بقیہ اہم مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔