Book Name:Gunahon ki Nahusat

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔  ( [1] )  اے عاشقانِ رسول ! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے ! مثلاً نیت کیجئے !  * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا   *  با اَدب بیٹھوں گا  * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا   * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا   * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیوں ! الحمد للہ ! ہم مسلمان ہیں اور ہرمسلمان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرنے کے بعد اپنے ربّ کی بارگاہ میں پیش ہونا ہے اور اپنی زندگی بھر کے اعمال کا حساب دینا ہے ۔ نیکی اور گناہ کے دونوں راستے ہمارے سامنے ہیں ، اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ فرمانبرداری کے راستے پر چلتے ہوئے اللہ پاک کی خوشی  ہمیں مطلوب ہے یا گناہوں میں مشغول ہوکر اللہ پاک کی ناراضی مول لینا چاہتے ہیں ، یاد رکھئے ! نیکی کے راستے پر چلیں گے تو رضائے رب الانام کے ساتھ ساتھ بے شمار برکتوں سے بھی نوازے جائیں گے اور اگر گناہوں کے راستے کو اپنائیں گے تو ربّ کی نافرمانی اور گناہوں کی نحوست کے سبب لعنت کا طوق ہمارا مقدّر بن جائے گا۔ آج کے بیان میں گناہوں کی نحوست کے بارے میں سنیں گے۔ آئیے پہلے دو واقعات سنتے ہیں :

نمازی پر عذاب الٰہی :

حضرت عبداللہ بن زید رَضِیَ اللہ   عَنْہُ فرماتے ہیں : میں چاند کی ابتدائی راتوں میں قبرستان کے پاس سے گزرا تو میں نے ایک شخص کو قبر سے نکلتے ہوئے دیکھا وہ زنجیر کھینچ رہا تھا پھر میں نے دیکھا کہ ایک اور شخص


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔