Book Name:Gunahon ki Nahusat

پریشان ہے اور جس کے پاس مال نہیں ہے وہ ٹینشن کا شکار ہے ، الغرض ہر بندہ کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار ہے یقینا یہ سب ہمارے گناہوں کی نحوست ہے اگر آپ ان ساری پریشانیوں اور مصیبتوں سے خود کو بچانا چاہتے ہیں تو فوراً گناہوں سے توبہ کر کے قرآن وسنت کے احکامات پر عمل کو اپنا معمول بنالیجئے۔ اپنے آپ کو اور اپنے دوست احباب و دیگر رشتہ داروں کو گناہوں سے بچانے کے لیےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی  ماحول کو اپنا لیجئے۔ کیونکہ دعوتِ اسلامی زندگی کے ہر موڑ پر عاشقانِ رسول کو اللہ و رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی سے بچنے کا درس دے رہی ہے اور یہ بات ہر مسلمان تک پہنچانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں کر رہی ہے کہ ایک لمحے کا کروڑواں حصّہ بھی جہنّم کا عذاب کوئی برداشت نہیں کرسکتا ، لہٰذا ہردم گناہوں سے بچنے کی کوشِش اور جنّتُ الفِردوس میں بے حساب داخِلے کی فکر کرنی چاہئے۔

نیک عمل نمبر 28 کی ترغیب : 

پیارے اسلامی بھائیو ! خود کو گناہوں سے بچانے اور نیک اعمال کا عادی بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور 12 دینی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے ان شاء اللہ اس کی برکت سے نیکیاں کرنے ، گناہوں سے بچنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنے گا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ پندرہویں صدی کی عظیم علمی و رحانی شخصیت شیخ طریقت  امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری  دامت بَرَکاتُہمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں اس پُر فتن دور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل   ” 72 نیک اعمال “  بصورت سوال جواب عطا فرمائے ہیں اس رسالے کو روزانہ پُر  ( یعنی Fill )  کرنے کو اپنا معمول بنالیجئے ، ان شاء اللہ آپ خود اپنےاندر مثبت تبدیلی محسوس کریں گے ۔ شیخ طریقت اَمِیْرِ اَہلسنّت  دامت بَرَکاتُہمُ الْعَالِیَہ کے  عطا