Book Name:Gunahon ki Nahusat

کردہ   ” 72 نیک اعمال “    میں سے ایک نیک عمل نمبر 28 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے معاذ اللہ گناہ ہوجانے کی صورت میں فورا توبہ کی؟  ( کاش روزانہ کم از کم 70 بار اِسْتِغفار مثلا 70 بار اَسْتَغْفِرُ اللہ پڑھنا نصیب ہوجائے۔ )

دل پر سیاہ  نُقْطہ

حدیثِ مُبارَک میں آتا ہے : جب کوئی اِنْسان گُناہ کرتا ہے تو اُس کے دل پر ایک سِیاہ نُقطہ بن جاتا ہے ، جب دوسری بار گُناہ کرتا ہے تو دُوسرا سِیاہ نُقطہ بنتا ہے ، یہاں تک کہ اُس کادِل سِیاہ ہوجاتا ہے ۔ نتیجۃً بَھلائی کی بات اُس کے دِل پر اَثْرا اَنداز نہیں ہوتی۔ ( اَلدُّرُّالْمَنْثور ج۸ص۴۴۶ ) اب ظاہِر ہے کہ جس کا دِل ہی زَنگ آلُودا ور سِیاہ ہوچُکا ہو ، اُس پر بَھلائی کی بات اور نصیحت کہاں اَثر کرے گی؟ماہِ رَمَضان ہویا غیرِ رَمَضان ایسے اِنْسان کا گُناہوں سے باز و بیزار رہنا نِہایت ہی دُشْوار ہوجاتا ہے۔اُس کا دِل نیکی کی طرف مائِل ہی نہیں ہوتا۔اگروہ نیکی کی طرف آبھی گیا تو بَسا اَوقات اُس کا جِی اِسی سِیاہی کے سَبَب نیکی میں نہیں لگتا اور وہ سُنَّتوں بھرے  دینی ماحَول سے بھاگنے ہی کی تدبیریں سوچتا ہے۔اُس کا نَفْس اُسے لمبی اُمّیدیں دِلاتا ، غَفْلت اُسے گھیر لیتی اور وہ بد نصیب سُنَّتوں بھرے  دینی ماحَول سے دُورجاپڑتا ہے۔

دل کی سیاہی کا علاج : 

 پیارے اسلامی بھائیو ! اِس سِیاہ قَلبی کا عِلاج ضَروری ہے اور اِس کے عِلاج کا ایک مُؤَ ثِّر ذَرِیْعہ پیر ِکامِل بھی ہے یعنی کسی ایسے بُزرگ کے ہاتھ میں ہاتھ دے دیا جائے جو پرہیز گار اور سُنَّت کا پیکر ہو ، جس کی زِیارت خُدا پاک ومُصْطَفٰے  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی یاد دِلائے ، جسکی باتیں صَلٰوۃ وسُنَّت کا شَوق اُبھارنے والی ہوں ، جس کی صحبت موت وآخِرت کی تیَّاری کا جذبہ بڑھاتی ہو۔اگر ایسا پیرِ کامِل مُیَسَّر آجاۓتو اِنْ شَآءَاللہ  دل کی سِیاہی کا ضَرور عِلاج ہوجائے گا۔ ( فیضانِ سنت ، ص : ۹۲۰ )  اوریہاللہ کریم کا خاص