Book Name:Sharm o Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

لاڈلی شہزادی خاتونِ جنت  رَضِیَ اللہُ عَنْہا کی حیا کا عالَم تو اِنتہائی قابلِ دید اور لائقِ تقلیدہے۔آئیے ! شہزادیِ کونین سیدہ بی بی فاطمہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہا کی بے مثال شرم و حیا پر مُشْتَمِل ایک ایمان افروز حکایت سنئے ، چنانچہ

بےمثال ہستی کابےمثال پردہ

کائنات کو اپنے نُور سے چمکانے والے مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وِصالِ ظاہِری کے بعد حضرت  فاطِمۃُ الزّہرا   رَضِیَ اللہُ عَنْہا پرغمِ مُصطَفٰے کا اِس قَدَر غَلَبہ ہوا کہ آپ  رَضِیَ اللہُ عَنْہا کے لَبوں کی مسکراہٹ ہی خَتْم ہو گئی ! اپنے وِصالِ ظاہری سے پہلے صِرْف ایک ہی بارمُسکراتی دیکھی گئیں۔ اِس کا واقِعہ  کچھ یوں ہےکہ حضرت سیّدہ خاتونِ جنّت   رَضِیَ اللہُ عَنْہا کویہ تشویش تھی کہ میں نے عُمر بھر تو غیر مَردوں کی نظروں سے خود کو بچائے رکھا ، اب کہیں بعدِ وفات میری کَفْن میں لپٹی لاش پرلوگوں کی نظر نہ پڑ جائے ! ایک موقع پرحضرت  اَسماء بنتِعُمَیْس   رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے کہا : میں نے حَبشہ میں دیکھا ہے کہ جنازے پر درخت کی شاخیں باندھ کر ایک ڈولی کی سی صورت بنا کر اُس پر پردہ ڈال دیتے ہیں۔پھر اُنہوں نے کَھجور کی شاخیں منگوا کر انہیں جوڑ کر اُس پر کپڑا تان کر سیِّدہ خاتونِ جنّت   رَضِیَ اللہُ عَنْہا کودِکھایا۔ آپ  رَضِیَ اللہُ عَنْہا بَہُت خوش ہوئیں اورلبوں پرمسکراہٹ آگئی۔بس یِہی ایک مسکراہٹ تھی جوفضل واحسان فرمانے والے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وصالِ ظاہِری کے بعد دیکھی گئی۔ (  جذب القلوب الیٰ دیار المحبوب ، ص۱۵۹ )

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سنا کہ وصالِ مُصْطَفٰے کے بعدحضرت  سیّدہ فاطِمۃُ الزّہرا  رَضِیَ اللہُ عَنْہا پر عمر بھر غمِ  مُصْطَفٰے کا غَلَبَہ رہا ، مگراس کے باوُجود آپ  رَضِیَ اللہُ عَنْہا نےآخری سانس تک حیا کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھا ، آپ   رَضِیَ اللہُ عَنْہا  کو صرف یہی فکرلگی  رہی کہ کہیں