Book Name:Sharm o Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

اچھی صحبت کے مدنی پھول :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے :  ( 1 )  فرمایا : ’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔ (  مسلم ، کتاب البر۔۔۔الخ ، باب المرء مع من احب ، ص ۱۰۸۸ ، حدیث : ۶۷۱۸ )  ( 2 ) فرمایا : ’’اَلْمَرْءُ عَلیٰ دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِلُ‘‘یعنی  آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے ، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔ ( مسند احمد ، مسند ابی ہریرۃ ، ۳ / ۲۳۳ ، حدیث : ۸۴۲۵ ) * اچھے بُرے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہے ، مشک اٹھانے والا یا تو تجھے ویسے ہی دے گا یا تو اس سے کچھ خرید لے گا اور یا تو اس سے اچھی خوشبو پائے گا اور بھٹی دھونکنے والا یا تیرے کپڑے جلادے گا یا تو اس سے بدبو پائے گا۔ (  مسلم ، کتاب البروالصلۃ ، باب استحباب مجالسۃ...الخ ، ص ۱۰۸۴ ، حدیث : ۶۶۹۲ ) * حدیث شریف میں فرمایا گیا : بڑوں کی صحبت میں بیٹھا کرو اور علماء سے باتیں پوچھا کرو اور حکما سے میل جول رکھو۔ ( المعجم الکبیر ، ۲۲ / ۱۲۵ ،  حدیث : ۳۲۴ )

 (  اعلان : )

اچھی صحبت کے   بقیہ  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع