Book Name:Sharm o Haya Social Media Ka Ghalat Istimal

میں زیادتی ہو اور اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔ ( الجامع الصغیر ، حرف الخاء ، حدیث : ۴۰۶۳ ، ص۲۴۷ ) * اچھے دوست کی ہم نشینی نہ صرف دنیامیں سودمندہوتی ہے بلکہ قبرمیں بھی نیکوکار کی صحبت فائدہ پہنچاتی ہے۔ ( اچھے ماحول کی برکتیں ، ص۳۳ ) * عمل کرنے کا وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔ ( ایضا ، ص۲۱ ) * ایسا ماحول بنانا چاہیے جس میں تمامی شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو۔ ( ایضا ، ص۲۵ ) * اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔  ( ایضا ، ص۱۶ ) * اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔  ( ایضا ، ص۱۶ ) * بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔  ( ایضا ، ص۲۶ ) * حضرت مالک بن دینار ر رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  نے فرمایا : جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔ ( کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بھا ، ص۳۷۴ ) * دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادت دارین ہے۔ ( اچھے ماحول کی برکتیں ، ص۲۲ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

 * فتنۂ شہوت سے بچنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنتّوں بھرےاجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کےمطابق ” فتنۂ شہوت سے بچنےکی دعا “ یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے :

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ النِّسَاءِ ، وَاَعُوْذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ