Book Name:Iman Ki Salamti

میں اللہ و رسول کی ناراضی ہو * ایمان کے تحفظ کیلئے خوب دُعائیں کریں *  ایمان کی حفاظت کے لئےاوراد و وظائف کو بھی اپنے معمولات میں شامل کیاجائے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !  شجرۂ قادِریہ رضویہ عطاریہ میں ایمان کی سلامتی کے مختلف اوراد موجود ہیں ، ان کوپڑھنے میں پابندی کی جائے تواللہ پاک کی رحمت سے دُنیا و آخِرت میں اس کی برکتیں حاصل ہوں گی۔اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  مثلاًروزانہ صبح 41باریَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ پڑھنے  والے کا دل زندہ رہے گااورایمان پر خاتمہ ہوگا۔

ایمان کی حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ یہ بھی ہے کہ کسی جامع شرائط پیر سے بیعت ہو جائیں۔سرکارِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ  کے دامن سے وابستہ ہونے والے  مُریدوں کی تو بات ہی کیا ہے۔ شَیْخ ابُوسَعُود عبداللہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بَیان  کرتے ہیں : شَیْخ عبدُ الْقادِر جِیْلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اپنے مُریدوں کے لئے قِیامت تک اس بات کے ضامِن ہیں کہ اُن میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرے گا۔ ( [1] )

اللہ پاک ہم سب کے ایمان کی حفاظت فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو !  بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي  الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت


 

 



[1]...بہجۃالاسرار ، ذکر فضل اصحابہ ، صفحہ : 191۔