Book Name:Iman Ki Salamti

پریشانی کاسبب دریافت کیاگیا کہ آپ اتنی عبادت و ریاضت اور مجاہدات کے باوجود فکرمند کیوں رہتے ہیں ؟ فرمایا : مجھے ہر وقت یہ خدشہ لاحق رہتا ہے کہ کہیں مجھ سے کوئی ایسا کام سرزد نہ ہو جائے جس کی وجہ سے اللہ پاک ناراض ہو جائے اور وہ فرما دے کہ تم جو چاہے کرو مگر میری رحمت تمہارے شاملِ حال نہ ہو گی۔ بس اسی وجہ سے میں اپنی جان پگھلا رہا ہوں۔ ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! دامنِ اسلام سے وابستہ ہونے والوں کو ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بھی بارہا اسلام ہی کے نورمیں رہنے ، کفرکی تاریکیوں سے بچنے اور کُفر سے ہمیشہ بیزاررہنے کی ترغیب دِلائی چنانچہ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : 3خصلتیں ایسی ہیں جس میں یہ ہوں گی وہ ان کے سبب ایمان کی مٹھاس  ( Sweetness )  پالے گا ( 1 ) : جس کے نزدیک اللہ پاک اوراس کا رسول  ( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )  سب  سے زیادہ محبوب ہوں ( 2 ) : جو کسی بندے سے محبت کرے توصرف اللہ پاک کے لئےکرے اور  ( 3 ) : اسلام لانے کے بعد دوبارہ کفر میں لوٹنے کو  اسی طرح ناپسند کرے  جس طرح آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔ ( [2] )

جہنم کی ہولناکیاں

پیارے اسلامی بھائیو ! جس بد نصیب کا کفر پر خاتمہ ہوگا وہ عذابِ قبر میں تو گرفتار ہوگا ہی ، اس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں بھی جانا پڑے گا اور جہنم کی ہولناکیاں بڑی سخت ہیں۔صدرُ الشَّریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ جہنم کی ہولناکیاں بیان کرتے ہوئے


 

 



[1]...کیمیائے سعادت ، رکن چہارم  منجیات ، فصل اسباب سوء خاتمت ، جلد : 2 ، صفحہ : 832۔

[2]...مسلم ، کتاب الایمان ، باب بیان خصال من اتصف ، صفحہ : 40 ، حدیث : 43۔