Book Name:Farishta Sifat kaise Banein

پڑھے یا زیادہ۔ ( [1] )   

اے عاشقانِ رسول ! اندازہ کیجئے ! فرشتے معصوم ہیں ، کبھی گُنَاہ نہیں کرتے ، فرشتے اللہ پاک کے اِطاعت گزار ہیں ، یہ اللہ پاک کا قُرْب رکھتے ہیں ، کتنا خوش نصیب  ( Lucky )  ہے وہ بندہ  جس کے لئے فرشتے مغفرت کی دُعائیں کر رہے ہوتے ہیں ، فرشتے اس کے لئے اللہ پاک سے رحمت کا سُوال کر رہے ہوتے ہیں۔ کاش ! ہم فرشتوں کی دُعائیں لینے والے بن جائیں۔  آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔  

عمل کا ہو جذبہ عطا یَاالٰہی !                  گُناہوں سے مجھ کو بچا یَاالٰہی !

میں پانچوں نَمازیں پڑھوں باجماعت       ہو توفیق ایسی عطا یَاالٰہی !

میں پڑھتا رہوں سنتیں ، وقْت ہی پر        ہوں  سارے  نوافِل  ادا  یَاالٰہی ! ( [2] )

 ( 2 ) : فرشتوں کی مختلف عبادات

پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے سُنا ! بَیْتُ الْمَعْمُور میں روزانہ 70 ہزار فرشتے نماز پڑھتے ہیں ، اب یہ تو 70 ہزار ہیں ، باقی فرشتے کیا کرتے ہیں؟ وہ بھی نماز پڑھتے ہیں۔ ایک مرتبہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور ایک منافق کے نماز نہ پڑھنے کی شکایت  ( Complaint ) کی ، اس پر رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : ساتوں آسمانوں میں بےشُمار فرشتے ہیں جو نمازیں پڑھتے ہیں ، لہٰذا اللہ پاک کو فُلاں منافق کی نمازوں کی کوئی پروا نہیں۔ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ


 

 



[1]...ابنِ ماجہ ، کتاب : اقامۃ  الصلاة والسنۃ  فيہا ، صفحہ : 152 ، حدیث : 907۔

[2]... وسائلِ بخشش ، صفحہ : 102۔