Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

ساتھ رکھے گا ۔  ( معجم اوسط ، من اسمہ محمد ، ۵ / ۲۵۲ ، حدیث : ۷۲۳۵    )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔  ( [1] )  اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے!  * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا   *  با اَدب بیٹھوں گا  * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا   * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا   * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو!اللہ پاک نے لوگوں کی ہِدایَت اور رَہنمائی کے لئے جِن پاک بندوں کو اپنے اَحکام پہنچانےکےلئےبھیجا اُنہیںنَبِیکہتے ہیں ، اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام وہ بَشَر ( اِنسان )  ہیں جِن کے پاس اللہ پاک کی طرف سے وَحی آتی ہے۔یہ وَحی کبھی فِرِشتے کےذَرِیْعےآتی ہے ( اور ) کبھی بے واسِطَہ ( یعنی بغیر کسی ذَرِیْعےکے ) ۔اَنبیا عَلَیْہِمُ السَّلَام گُناہوں سے پاک ہیں ( اور )  اُن کی عادَتیں نِہایَت پاکیزہ ہوتی ہیں۔اُن کا نام ، نَسَب ( خاندانی سِلْسِلہ ) ، جِسْم ، قَوْل ( کلام ) ، فِعْل  ( کام )  ، حَرَکات و سَکْنَات ( عادات و اَطوار ) سب سےاعلیٰ دَرَجے کےاورنَفْرَت دِلانے والی باتوں سے پاک ہوتے ہیں ، اُنھیں اللہ پاک عَقْلِ کامِل عطا فرماتا ہے۔دُنیا کا بڑے سے بڑا عَقَلْمَنْد  ( Intelligent )   اُن کی عَقْل کےکَروڑویں دَرَجے تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔ اُنہیں اللہ کریم  غَیْب کی باتوں سے آگاہ فرماتا ہے وہ رات دِن اللہ  پاک کی اِطاعت و عِبادت میں مَشْغُول رہتے ، بندوں کو اللہ  پاک کاحُکْم پہنچاتے اور اُس کا رَسْتَہ دِکھاتے ہیں۔اُن


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ:81 ، حدیث:1284۔