Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

رہائش اِخْتِیار فرماتےمگرقُربان جائیے!آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی سادَگی پر کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ہرگز ایسا نہ کیا بلکہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فانِی دُنیا کی راحَتوں اور آسائشوں کو ٹھکرا کر ہمیشہ سادَگی اور عاجِزِی و اِنکساری والی زِندگی گزارنے کو تَرجیح دی اور دُوسروں کو بھی اِس کی تَرْغِیْب دِلاتے رہےچُنانچہ

حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلام کی سادَگی  اور نصیحتیں

حضرت  عُمر بِن سُلَیْمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتےہیں : ایک مَرتَبَہ حضرت   عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اپنے حَوارِیوں  ( یعنی اپنے اصحاب ) کے پاس اِس حالت میں تشریف لے گئے کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے جِسْمِ اَنْوَر پر اُون کا جُبَّہ اور آپ  نے ایک عام سی شَلوار پہنی ہوئی تھی ، ننگے پاؤں تھے اور سَر پر بھی کوئی کپڑا وغیرہ نہیں تھا ، بُھوک کی وجہ سے آپ  کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور پیاس کی شِدَّت سے ہونٹ بالکل خُشْک ہوچُکے تھے ، آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے اپنے حَوارِیوں کو سلام کیا اور فرمایا : اےبَنِی اسرائیل!اگر میں چاہوں تو اللہ  پاک کےحُکم سےدُنیا ( اپنی )  تمام نعمتوں کے ساتھ میرے قَدَموں میں آجائےلیکن میں اِس بات کوپسندنہیں کرتا۔ اےبَنِی اِسرائیل!تُم دُنیا کو ہمیشہ حقیر ( بے قَدْر )  جانو ، اِسےکوئی عزّت نہ دو یہ خُود تُمہارے لئے نَرْم ہوجائے گی ، تُم دُنیا کی مَذمَّت کرو تُمہارے لئے آخِرَت سَنْوَاردی جائےگی ، ایسا ہرگز نہ کرنا کہ تُم آخِرَت کو  پَسِ پُشْت ڈال دو اور دُنیا کی تعظیم وتَوقِیْر کر و ، بے شک دُنیا کوئی قابِلِ اِحْتِرام چیزنہیں کہ اِس کی تعظیم کی جائے۔ دُنیا تو تمہیں ہر روز کسی نہ کسی نئی آفَت یا نُقْصَان کی طرف بُلاتی ہے ، لہٰذا اِس کے دھوکے سے بچو۔پھرفرمایا : اے لوگو!کیا تم جانتے ہوکہ میرا گھرکہاں ہے؟لوگوں نےکہا : اے اللہکے نَبِی! آپ کاگھرکہاں ہے؟آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے فرمایا : مساجِد میری قیام گاہ ہیں ، میرا بُھوکا رہنا ہی میریشِکَم سیری ( پیٹ بھر کے کھانا ) ہے ، میرے پاؤں میری سُواری ہیں ، رات کوچمکتا ہوا چاند میرا چِراغ ( رَہْنُما )  ہے ، سَخْت سَردِیوں کی راتوں میں نَماز پڑھنا میرا مَحبوب تَرِین عَمل ہے ، میرا کھانا خُشْک پتّے وغیرہ ہیں ، زمین کی گھاس اور نباتات میرے لئے پھلوں  ( Fruits ) کی طرح ہیں ، اِنہی سےجانوروں کو خوراک ملتی