Book Name:Muslman Ki Izzat Kijjiye

ہے۔ ( [1] )  (  2  ) : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : غیبت زِنا سے بھی زیادہ سخت چیز ہے۔ لوگوں  نے عرض کیا ، یا رسولَ اللہ ! صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، غیبت زنا سے زیادہ سخت کیسے ہے؟ارشاد فرمایا : مرد زِنا کرتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس کی توبہ قبو ل فرماتا ہے اور غیبت کرنے والے کی تب تک مغفرت نہ ہوگی جب تک وہ معاف نہ کردے جس کی غیبت کی ہے۔ ( [2] )  (  3  ) : رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جب مجھے معراج کرائی گئی تومیں  ایسے لوگوں  کے پاس سے گزراجن کے ناخن پیتل کے تھے اور وہ ان ناخنوں  سے اپنے چہروں  اورسینوں  کونوچ رہے تھے ، میں  نے پوچھا : اے جبریل ! عَلَیْہِ السَّلَام ، یہ کون لوگ ہیں  ؟انہوں  نے کہا : یہ وہ افراد ہیں  جولوگوں  کاگوشت کھاتے ( یعنی غیبت کیا کرتے )  اوران کی عزتوں  کوپامال کرتے تھے۔( [3] )  

پیارے اسلامی بھائیو ! غیبت ، بدگمانی ، تجسس اور مسلمانوں کی دِل آزاری وغیرہ بہت سارے گُنَاہوں کے متعلق تفصیلی معلومات کے لئے شیخِ طریقت امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب غیبت کی تباہ کاریاں ( جس میں آپ جان سکیں گے غیبت کی18سوسے زائد مثالیں ، غیبت کرنے والے سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ ، غیبت کی جائز صورتیں ، غیبت سے بچنے کا انوکھا طریقہ ، غیبت کے بارے میں سوال و جواب اور اس کے علاوہ غیبت کے بارے میں کافی معلومات )  اور رسالہ احترامِ مسلم پڑھ لیجئے ! اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی کتب  ( 1 ) : تکلیف نہ دیجئے  ( 2 ) : گُناہوں کے عذابات  ( 3 ) : بدگمانی  ( 4 ) : اور جہنّم میں لے جانے والے اَعْمال بھی خریدئیے ! انہیں


 

 



[1]...مسلم ، کتاب البر والصلۃ ، صفحہ : 1002 ، حدیث : 2589۔

[2]...شُعب الایمان ،  باب تحریم اعراض الناس ، جلد : 5 ، صفحہ : 306 ، حدیث : 6741۔

[3]...ابو داؤد ، کتاب الادب ، صفحہ : 765 ، حدیث : 4878۔