Book Name:Muslman Ki Izzat Kijjiye

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !          جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

سلام کرنےکی سنتیں اور آداب

فرمانِ مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : اَلسَّلَامُ قَبْلَ الْکَلَامِ ؛ سلام بات چیت سے پہلے ہے۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! مسلمان سے مُلاقات کرتے وقت سلام کرنا سنت ہے۔ * سلام کرتے وقت دل میں یہ نیت ہو کہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اِس کا مال اور عزت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہےاور میں ان میں سے کسی چیزمیں دخل اندازی کرنا حرام جانتا ہوں * دن میں کتنی ہی بار آمنا سامنا ہو کسی کمرے میں بار بارآنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو ہر بار سلام کرنا کارِ ثواب ہے * سلام میں پہل کرنا سنت ہے * اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10نیکیاں  ملتی ہیں۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں گے تو20نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکَاتُہٗ شامل کریں گے تو 30نیکیاں ہو جائیں گی * اسی طرح جواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلَامُ وَرَحْمَۃُ اللہ وَبَرَکَاتُہٗ کہہ کر 30نیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں  ۔

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصَّہ 16اور شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔

 اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔



[1]...ترمذی ، کتاب : الاستئذان ، باب : ماجاء فی السلام قبل الکلام ، صفحہ : 635 ، حدیث : 2699۔