Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

بجائے دوسرے اسلامی بھائی کو موقع دیکراِیثار کا ثواب کما سکتے ہیں ۔اسی طرح بس یا ریل گاڑی کے اَندربھیڑ کی صُورت میں دوسرے اسلامی بھائی کو بَاِصرار اپنی نِشَسْت پر بٹھا کر اورخُود کھڑے رہ کر ، کار میں سفر کا موقع مُیَسَّر ہونے کے باوُ جود دوسرے اسلامی بھائی کیلئے قربانی دیکراُسے کار میں بٹھا کر اور خُود پیدل یا بس وغیرہ میں سفر کر کے ، سُنَّتوں بھرے اجتِماع وغیرہ میں آرام دِہ جگہ مل جائے تو دوسرے اسلامی بھائی پر جگہ کُشادہ کر کے یا اُسے وہ جگہ پیش کر کے ، کھاناکم ہو اورکھانے والے زِیادہ ہوں تو خُود کم کھاکر یا بالکل نہ کھا کر نیز اسی طرح کے بے شُمار مَواقِع پر اپنے نَفْس کو تھوڑی سی تکلیف دیکر مُفت میں اِیثارکاثواب کمایا جاسکتاہے ۔ ( مدینے کی مچھلی ، ص۲۷ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہ  عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 39 کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو! ایثار کا جذبہ پانے اور دیگر نیک اعمال کی عادت بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے ، عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر اور ” نیک اعمال “  کا رسالہ پُر ( Fill ) کرنے کا معمول بنالیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ  ” 72 نیک اعمال “  میں سے ایک نیک عمل نمبر39 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ وقت کے لئے مدنی چینل دیکھا ؟  پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! مدنی چینل  100 فیصد اسلامی چینل ہے اور اس کے مختلف پروگرامز میں نیکی کی دعوت ، سنتیں اور فرض علوم سکھائے جا رہے ہوتے ہیں آپ  اپنے گھر میں مدنی چینل دیکھنے کا معمول بنالیجئے ، ان شاء اللہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا نیز ہر ہفتے کو ہونے والے مدنی مذاکرے کو دیکھنے کی پکی نیت فرمالیجئے کہ مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سوالات کے حکمت بھرے جوابات عطا فرماتے ہیں ، مدنی مذاکروں میں