Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

شَہادت کی اُنگلی سے شروع کر کے ترتیب وار چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹے جائیں مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے۔اب اُلٹے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کرکے تر تیب وار انگوٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ اب آخرمیں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹا جائے۔ ( درمختار ، ۹ / ۶۷۰ ، احیاء العلوم ، ۱ / ۱۹۳ ) * پاؤں کے ناخُن کاٹنے کی کوئی ترتیب منقول نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کرکے تر تیب وار انگو ٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے پھر اُلٹے پاؤں کے انگو ٹھے سے شروع کرکے چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹ لیجئے۔ ( دُرِّمُختار ، ۹ / ۶۷۰ ، اِحْیاءُ الْعُلُوم ، ۱ / ۱۹۳ ) * غُسل فرض ہونے کی صورت میں ناخن کاٹنا مکروہ ہے۔ ( فتاویٰ ہندیۃ ، ۵  / ۳۵۸ ) * دانت سے ناخن کاٹنا مکروہ ہے اور اِس سے بَرْص یعنی کوڑھ کے مَرَض کا خطرہ ہے۔ ( فتاویٰ ہندیۃ ، ۵  / ۳۵۸ ) * ناخن کاٹنے کے بعد اِن کو دفن کر دیجئے اور اگر اِن کو پھینک دیں تو بھی حَرَج نہیں۔ ( فتاویٰ ہندیۃ ، ۵  / ۳۵۸ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * کوڑھ سے بچنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ”  کوڑھ سے بچنے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْبَرَصِ ، وَالْجُذَامِ ، وَالْجُنُونِ ، وَسَيِّ ءِالْاَسْقَامِ  ۔

 ( ابوداود ، تابع کتاب الصلاۃ ، باب فی الاستعاذۃ ، ۵ / ۴۶۳ ، حدیث : ۱۵۲۵ )

ترجمہ : اے اللہ پاک!میں سفید داغوں اور پاگل پن اور کوڑھ اور بُرے اَمراض سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ ( فیضانِ دعا ، ص ۲۸۸ )