Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

  ( 23 ) آپ کےہاں  گھر درس ہوا  ؟ یاکسی عُذر کی صورت میں آپ کی غیر موجودگی میں گھر درس کا سلسلہ ہوا ؟  ( 24 ) کم ازکم ایک مَدَنی درس ( مسجد ، دُکان ،  بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو ) دیا ، یاسُنا ؟  ( 25 ) سُنّت کے مطابق لباس ( جو لیڈیز کلرمثلاً شوخ یعنی تیز رنگ یا چمکیلانہ ہویا ایسے رنگ کا بھی نہ ہوجو شرعاً منع ہے وہ ) پہنا ؟  ( 26 ) کیاآپ کازُلفیں رکھنے کی سُنّت پرعمل ہے ؟  ( 27 ) داڑھی منڈوانے یا ایک مُشت سےگھٹانے کا گناہ تو نہیں کیا ؟  ( 28 ) گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کی ؟  ( 29 ) سُنّت کے مُطابق کھانا کھایا اور کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ئیں پڑھیں ؟  ( 30 ) گھر ، دفتر ، بس ، ٹرین وغیرہ میں آتے جاتے اور گلیوں سے گزرتے ہوئے راہ میں کھڑے یا بیٹھے ہوئے مسلمانوں کو سلام کیا ؟ ( 31 ) اِن سُنّتوں پر کچھ نہ کچھ عمل کیا ؟  ( مسواک ، گھر میں  آناجانا ، سوناجاگنا ، قبلہ رُخ بیٹھناوغیرہ ) ؟ ( 32 ) ظہر کی چارسُنّتِ قَبْلِیہ فرض سے پہلےادا کیں ؟  ( 33 ) تَہَجُّدکی نماز پڑھی ؟ یا رات نہ سونے کی صورت میں صلٰوۃُاللَّیْل ادا کی ؟  ( 34 ) اوّابین یا اِشراق وچا شت کے نوافل پڑھے ؟  ( 35 ) کیاآج آپ نےعصریا عشاکی سُنّتِ قَبْلِیہ پڑھیں ؟  ( 36 ) اِنفِرادی کوشش کےذریعے دعوتِ اِسلامی کے12  دینی کام میں سے کم ازکم ایک  دینی کام کی ترغیب دِلائی ؟  ( 37 ) دوسروں سے مانگ کر کوئی چیز ( مثلاًچپّل ، چادر ، موبائل فون ، چارجر ، گاڑی وغیرہ ) اِستِعمال تو نہیں کی ؟  ( 38 ) جھوٹ بولنے ، غیبت   و چُغلی کرنے  / سُننےسےبچے ؟  ( 39 ) کچھ نہ کچھ وقت کے لئے’’مَدَنی چینل‘‘ دیکھا ؟ ( 40 ) کسی ایک یا چند سے دُنیَوی طور پر ذاتی دوستی ہے ؟  ( 41 ) قرض ہونے کی صُورَت میں ( ادائیگی کی طاقت کے باوُجود ) قرض خواہ کی اِجازت کے بغیر قرض ادا کرنے  میں تاخیر تو نہیں کی ؟ نیز کسی سے عاریتاً ( یعنیTemporary ) لی ہوئی چیزضرورت پوری ہونے پرطے کئے ہوئے وقت کے اندر واپس کردی ؟  ( 42 ) عاجزی کےایسے الفاظ جن کی تائید دل نہ کرے بول کر نِفاق ورِیاکاری کا جُرم تو نہیں کیا ؟ مثلاً لوگوں کے دل میں اپنی عزّت بنانے کے لئےاِس طرح کہنا : ’’میں  حقیر ہوں ، کمینہ ہوں‘‘جبکہ دل میں ایسا نہ سمجھتا ہو۔ ( 43 ) صفائی سُتھرائی کےعادی اور سلیقہ مند ہیں ؟  ( 44 ) کسی مُسلمان کاعیب ظاہِر ہوجانےپر ( بلا مصلحت ِشَرعی ) اُسکا عیب کسی اور پرظاہِر تو نہیں کیا ؟  ( 45 ) تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی ؟  ( 46 ) ہر جائز و عزّت والے  کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی ؟  ( 47 ) چوک درس دیا ، یا سُنا ؟ ( 48 ) اپنے والدین اورپیرومُرشِدکے لئےدُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ اِیصالِ ثواب کیا ؟