Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

( 49 ) مسجد ، گھر ، آفس وغیرہ میں  اِسراف سےبچنے کی کوشش کی ؟  ( 50 ) ٹریفک قوانین کی پابندی کی ؟  ( 51 ) کسی اِسلامی بھائی ( خصوصا ذِمّے دار ) سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست ( نرمی سے ) سمجھانے کی کوشِش فرمائی ؟ یا مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے ؟  ( 52 ) زبان کو گناہوں ( یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ ) سے بچایا ؟  ( 53 ) زبان کو فُضول اِستِعمال ( یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو ) سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی ؟  ( 54 ) ( گھرمیں اورباہر ) مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے ( یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے ) سے بچنے کی کوشش کی ؟  ( 55 ) عمامہ شریف باندھا ؟  ( 56 ) ماں باپ کااَدب و اِحتِرام بجا لائے ؟

قفلِ مدینہ کارکردگی

 * لکھ کر گفتگو 12مرتبہ * اشار ے سے گفتگو12مر تبہ * نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ

ہفتہ وار10نیک  اعمال

 ( 57 ) گھر سے اِس ہفتے کسی نہ کسی اِسلامی بہن ( مثلاً بہن / بیٹی / والدہ بچوں کی والدہ وغیرہ ) کو اِسلامی بہنوں کے اِجتِماع میں بھیجا ؟  ( 58 ) ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرہ دیکھنے / سُننے کی سعادت حاصل کی ؟  ( 59 ) ہفتہ وار سُنّتوں بھرے  اِجتِماع  میں اوّل تا آخر ( یعنی مغرب تا اشراق وچاشت ) شرکت کی ؟  ( 60 )   اِس ہفتے یومِ تعطیل اِعتِکاف کی سَعادت پائی ؟  ( 61 ) اِس ہفتے کم از کم کسی ایک مریض یا دُکھیارے کے گھریااسپتال جاکرسُنّت کے مطابق عِیادت یا غمخواری یاعزیز کے اِنتِقال پر تعزیت کی ؟  ( 62 ) اِس ہفتے پیر شریف ( یا رِہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن ) کاروزہ رکھا ؟ ( 63 ) ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سُن لیا ؟ ( 64 ) اِس ہفتے کم از کم ایک بارعَلاقائی دورہ کیا ؟ ( 65 ) اِس ہفتے کم از کم ایک اِسلامی بھائی کو ( جو پہلے دینی احول میں تھے ، یا پہلے اِجتِماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے ) تلاش کر کے اُن کو دینی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی ؟  ( 66 ) ہفتہ وار حلقے میں شرکت کی ؟