Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

کے لقب عطا ہوئے۔ چنانچہ ، حَضْرتِ  طلحہ بن عبیدُاللہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ خود بیان کرتے ہیں کہ غزوۂ اُحد کے دن مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے طَلْحَۃُالْخَیْر ، غزوۂ عشیرہ میں طَلْحَۃُ الْفَیَّاض اورغزوۂ  حُنَیۡن میں طَلْحۃُ الْجُوْد کے القابات سے یاد فرمایا۔ ( المعجم الکبیر ، ۱ / ۱۱۲ ،  حدیث : ۱۹۷ )

حَضْرتِ  امام عَبْدُ الرَّؤف مَناوی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ  نبی اکرم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ، آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کو ان القابات سے نوازنے کی وَجہ آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کا کثرت سے سَخاوَت کرنا ہے۔ ( فیض القدیر ، حرف الطاء ،  تحت الحدیث : ۵۲۷۴ ، ج۴ ، ص۳۵۷ ) حضرت طلحہ بن عبیدُاللہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ مکۂ مکرمہ کے رہنے والے تھے ، حضرت ابُو بکر صِدّیق رَضِیَ اللہ  عَنْہُ  کے قبیلہ بنو تَیْم سے تعلق تھا ، آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کاحضور صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سےبھی نَسَبی تَعلُّق ہے ، اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرتِ  ابُو بکرصِدّیق رَضِیَ اللہ  عَنْہُ  کی طرح آپ کا سلسلۂ نَسَب بھی ساتویں پُشْت میں ( حضرت کعب بن مُرّہ پر ) حُضُور صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جاملتا ہے۔ ( حضرت سیدنا طلحہ بن عبید اللہ ،  ص ۹ ، ملخصا )

حضور صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے رشتہ :

حضرت طلحہ بن عبیدُاللہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کا  رسولِ اکرم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےخاندان سے ایک خاص تعلق تھا اور وہ اس طرح کہ آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ نے اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرت زینب بنتِ جحش رَضِیَ اللہ  عَنْہا کی بہن حضرت  حمنہ بنتِ جحش رَضِیَ اللہ  عَنْہاسے شادی کی تھی اور یہ دونوںاللہ  کے مَحبوب ، دانائے غُیوب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پُھوپھی سَیِّدہ اُمَیْمَہ بنت ِعبدُ الْمُطَّلِب رَضِیَ اللہ  عَنْہا کی صاحبزادیاں تھیں۔ ( یُوں آپ رَضِیَ اللہ  عَنۡہُپیارے آقا صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ہَم زُلف بھی تھے ۔ ) ( حضرتِ سیِّدُنا طلحہ بن عبید اللٰه ، ص۳۵ )

حُلیہ مُبارَک :

امام حاکم رَضِیَ اللہ  عَنْہُ ، حَضْرتِ  طلحہ بن عبیدُاللہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ  کا حُلیہ مُبارَک یُوں بیان فرماتے ہیں کہ