Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

آپ رَضِیَ اللہ عَنْہُ  کی رَنگت سُرخی مائل سفید تھی ، قَد مُتوَسِّط و درمیانہ تھا ، سینہ چوڑا اور شانے کُشادہ تھے۔ آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ جب کسی طرف مُڑتے تو پُورے رُخ سے مُتوجِّہ ہوتے ، حَسین چہرے پر بڑی خُوبصورت باریک سی ناک تھی ، آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کے پاؤں بڑے تھے اور بڑی تیزی سے چلا کرتے تھے۔ ( المستدرک ، کتاب معرفة الصحابة ، ذکر مناقب طلحة بن عبید اللہ ، ۴ / ۴۴۹ ) آپ رَضِیَ  اللہ  عَنْہُ  عام طور عُصْفُر ( زَرْدْ رنگ کی ایک بُوٹی جس سے کپڑے رنگے جاتے ہیں ) سے رَنگا ہوا لباس زَیْبِ تَن فرمایا کرتے تھے۔ ( الطبقات الکبریٰ لابن سعد ، الرقم٤٧طلحة بن عبیداللہ ، ج۳ ، ص۱۶۴ )

حَضْرت  زبیر بن عوّام رَضِیَ اللہ  عَنْہُ سے مَرْوی ہے کہ حَضْرتِ  طلحہ بن عبیدُاللہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ نے اپنے تمام بیٹوں کے نام اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے ناموں پر رکھے۔ ( الطبقات الکبریٰ لابن سعد ، الرقم۳۲ الزبیر بن عوّام ، ج۳ ، ص۷۴ ) آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کے گیارہ بیٹے اور چار بیٹیاں تھیں۔ بیٹوں کے نام یہ ہیں : ( 1 ) محمد ( 2 ) عمران ( 3 ) مُوسیٰ ( 4 ) یعقوب ( 5 ) اسماعیل ( 6 ) اسحاق ( 7 ) زَکَرِیّا ( 8 ) یُوسُف ( 9 ) عیسیٰ ( 10 ) یحییٰ ( 11 ) صالح  رِضْوَانُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  ۔

اچھے نام رکھنا بچوں کا حق ہے :

 پیارے اسلامی  بھائیو!حَضْرتِ  طلحہ بن عبیدُاللہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کی سیرتِ مُبارَکہ سے پتہ چلتا ہے کہاللہ  پاک کے بَرگُزیدہ بندوں کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھنا ، صحابۂ  کرام رِضْوَانُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کی سُنَّت ہے۔لہٰذا والدین کو چاہیےکہ بچے کا اچھا نام رکھیں کہ یہ ان کی طرف سے اپنے بچے کے لئے سب سے پہلا اور بُنیادی تُحْفہ ہے جسے وہ عُمر بھر اپنے سینے سے لگائے رکھتا ہے ، یہاں تک کہ جب میدانِ حشر بپا ہوگا تو وہ اسی نام سے مالکِ کائنات  کی بارگاہ میں بُلایا جائے گا۔جیسا کہ حضرت  ابُودرداء رَضِیَ اللہ  عَنْہُ سے مروی ہے کہ حُضُورِ پاک ، صاحبِ لَولاک صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’قیامت کے دن تم