Book Name:Qurani Taleemat Seekha Aur Amal Kijiye

ڈھونڈنے جائیں گے تو سِوائے ذِلّت و رُسوائی کے اَور کچھ بھی ہاتھ نہیں آئے گا۔  صحابئ رسول ، حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عَنْہ فرماتے ہیں : اِنَّ الْقُرْآنُ شَافِعٌ وَّمُشَفَّع قرآنِ کریم شفاعت کرنے والا ہے اور اس کی شفاعت قبول بھی کی جائے گی فَمَنْ جَعَلَہٗ اِمَامَہٗ قَادَہٗ اِلَی الْجَنَّۃِ جو قرآنِ کریم کو اپنا امام اور پیشوا بنا لے گا ، قرآنِ مجید اسے جنت میں لے جائے گا وَ مَنْ جَعَلَہٗ خَلْفَہٗ سَاقَہٗ اِلَی النَّاراور جو قرآنِ مجید کو پسِ پُشْت ڈال دے گا ، قرآنِ مجید اسے جہنّم میں دھکیل دے گا۔ ( [1] )

درسِ قرآن جو ہم نے نہ بھلایا ہوتا        یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا

قرآن کے سِوا کامیابی کا کوئی راستہ نہیں

پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ ، آیت : 68 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰى شَیْءٍ حَتّٰى تُقِیْمُوا التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَ   

ترجمہ کنز الایمان : تم فرما دو اے کتابیو! تم کچھ بھی نہیں ہو جب تک نہ قائِم کرو توریت اور انجیل۔

حضرت سفیان بِن عُیَیْنہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ عِلْمِ حدیث کے بہت بڑے عالِم ہیں ، آپ فرماتے ہیں : قرآنِ کریم کی یہ آیتِ کریمہ میرے لئے تمام آیات سے بھاری ہے۔ ( [2] )  

 مطلب یہ کہ وہ لوگ جنہیں تَورات شریف عطا کی گئی تھی ، جنہیں انجیل عطا کی گئی تھی ، اس آیتِ کریمہ میں اُنہیں فرمایا گیا : اے اَہْلِ کتاب! جب تک تم اللہ پاک کی اُتاری ہوئی کتاب کو پُوری طرح اپنا نہیں لیتے ، اس پر پُوری طرح عَمَل پیرا ہو کر ہمارے محبوب


 

 



[1]...مُصَنَّف عَبْدُ الرَّزَاق ، باب : تعلیم القران ، جلد : 3 ، صفحہ : 229 ، حدیث : 6030۔

[2]...بخاری ، کتاب التفسیر ، باب : سورۃ المائدہ ، صفحہ : 1143 ۔