Book Name:Qurani Taleemat Seekha Aur Amal Kijiye

اللہ پاک فرماتا ہے : اے محبوب  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ! جو آپ پر درود پڑھے گا ، میں اس پر رحمتیں نازِل فرماؤں گا ، جو آپ پر سلام بھیجے گا ، میں اس پر سلامتی اُتاروں گا۔ اس نعمت کا شکر ادا کرنے کے لئے میں نے اتنا لمبا سجدہ کیا۔ ( [1] )    

اللہ اَکْبَر! اے عاشقانِ رسول! غور کیجئے!  * دُرود کس نے پڑھنا ہے ؟  اُمَّتی نے  * رحمت کسی پر اُترے گی ؟  اُمَّتی پر  * سلام کس نے بھیجنا ہے ؟  اُمَّتی نے  * اللہ کریم کی سلامتی کس پر اُترے گی ؟  اُمَّتی پر * اور سجدۂ شکر کون ادا کر رہا ہے ؟  اُمَّت کا غم کھانے والے ، شفاعت فرمانے ، اُمَّت کوبخشوانےوالے ، جَنَّت میں پہنچانے والے آقا صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ...! سُبْحٰنَ اللہ! اندازہ کیجئے! ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کو اپنی اُمَّت سے کتنا پیار ہے۔ اللہ! اللہ! اُمَّت گُنَاہ کرے ، آقا صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم راتیں رَوْ رَوْ کر گُزاریں ، اُمَّت کو نعمت ملے ، آقا صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم شکر کے سجدے کریں۔ اَعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے بھائی جان ، مولانا حسن رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں :

تم کو تو غلاموں سے ہے کچھ ایسی  محبت         ہے ترکِ  ادب ! ورنہ کہیں ہم  پہ فدا ہو ( [2] )

وضاحت : یا رسول اللہ  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ! آپ کو اپنے غلاموں سے اتنی مَحبَّت ہے کہ اگر بےادبی کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم کہتے کہ آپ اپنے غلاموں پر فِدا ہیں۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حضرت جعفر رَضِیَ اللہ عَنْہ کی پُر سوز تلاوت

پیارے اسلامی بھائیو! ابتدائے اسلام میں جب کُفَّارِ مکہ مسلمانوں پر ظُلْم و ستم کے پہاڑ


 

 



[1]...مسندِ اَحْمَد ، جلد : 1 ، صفحہ : 191 ، حدیث : 1664۔

[2]...ذوق نعت ، ص211 ۔