Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab

ہوئے روگردانی نہ کرو ۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے : جب قومِ عاد نے حضرت ہود عَلَیْہِ السَّلَام  کی دعوت قبول نہ کی تو اللہ پاک  نےاُن  کے کفر کے سبب 3سال تک بارش مَوقوف کردی اور نہایت شدیدقحط  ( Famine ) نمودار ہوا اور اُن کی عورتوں کوبانجھ ( Infertile )  کردیا ، جب یہ لوگ بہت پریشان ہوئے تو حضرت ہود عَلَیْہِ السَّلَام نے وعدہ فرمایا کہ اگر وہ اللہ پاک پر ایمان لائیں اور اس کے رسول کی تصدیق کریں اور اس کے حضور توبہ و اِسْتِغْفار کریں تو اللہ پاک بارش بھیجے گا اور اُن کی زمینوں کو سرسبز و شاداب ( Lush Green )  کرکے تازہ زندگی عطا فرمائے گااور قوت و اَولاد دے گا۔ ( [1] )  

حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام  کی قوم کو نصیحت

اسی طرح اللہ پاک کے نبی حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام  نے اپنی قوم کو فرمایا :

اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ ( ۱۰ )  یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ ( ۱۱ )  وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ ( ۱۲ )   ( پارہ : 29 ، سورۂ نوح : 10 -11-12 )  

ترجَمہ کنز الایمان : اپنے رب سے معافی مانگو بے شک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے تم پر شرّاٹے کا مینہ ( موسلا دھار بارش )  بھیجے گا اور مال اور بیٹوں سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغ بنا دے گا اور تمہارے لیے نہریں بنائے گا۔

پیارے اسلامی بھائیو ! یہ 3 انبیائے کرام علیہمُ السَّلام کے ارشادات ہیں جو اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں ذِکْر فرمائے * رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو حکم ہوا کہ اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم !


 

 



[1]... تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 12 ، سورۂ ہود ، زیرِ آیت : 52 ، جلد : 4 ، صفحہ : 450۔