Book Name:Rizq Main Izafa Ki Asbab

وُسعت ( Expansion )  نصیب  ہوتی ہے۔

تنگدستی کے بعض اسباب

پیارے اسلامی بھائیو ! جس طرح روزی میں بَرَکت کی وجوہات ہیں اِسی طرح روزی میں تنگی کے بھی اسباب ہیں ، اگر ان سے بچا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! روزی میں بَرَکت ہی بَرَکت دیکھیں گے * بغیر ہاتھ دھوئے کھانا کھانا * ننگے سر کھانا * اندھیرے میں کھانا کھانا * دروازے پر بیٹھ کر کھانا * میت کے قریب بیٹھ کر کھانا * جَنابَت  ( یعنی غسل فرض ہونے کی حالت میں )  کھانا کھانا * چارپائی پر بِغیر دستر خوان بچھائے کھانا * کھانے کو انتظار کروانا * چار پائی پر خود سرہانے بیٹھنا اور کھانا پائنتی  ( یعنی جس طرف پاؤں کئے جاتے ہیں اس حصے ) کی جانب رکھنا  * دانتوں سے روٹی کُتَرنا * چینی یا مِٹّی کے ٹُوٹے ہوئے برتن استعمال میں رکھنا ، اِس میں پانی پینا ( یاد رکھئے ! برتن یا کپ کے ٹُوٹے ہوئے حصّے کی طرف سے پانی ، چائے وغیرہ پینا مکروہ ہے ، مِٹّی کے دراڑ والے یا ایسے برتن جن کے اندرونی حصّہ سے تھوڑی سی بھی مِٹّی اُکھڑی ہوئی ہو اُس میں کھانا نہ کھائيے کہ مَیل کچیل اور جراثیم ( Germs )  پیٹ میں جا کر بیماریوں  کا سبب بن سکتے ہیں )  * جن برتنوں میں کھانا کھایا ہو وہ اچھی طرح صاف نہ کرنا * جس برتن میں کھانا کھایا اُسی میں ہاتھ دھونا * کھانے پینے کے برتن کُھلے چھوڑ دینا  ( کھانے پینے کے برتن بِسْمِ اللہ کہہ کر ڈھانک دینے چاہئیں کہ بلائیں اُترتی ہیں اور خراب کر دیتی ہیں پھر وہ کھانا اورمشروب بیماریاں لاتا ہے )  * روٹی کو اس طرح رکھنا کہ بے ادَبی ہو اور پاؤں میں آئے * اسی طرح زیادہ سونے کی عادت ( اس سے جہالت بھی پیدا ہوتی ہے )  * بے لباس ہو کر سونا * بے حیائی کے ساتھ پیشاب کرنا ( لوگوں کے سامنے عام راستوں پر بِلا تکلُّف پیشاب کرنے والے غور کریں )  * دستر خوان پر گِرے ہوئے دانے