Book Name:رَبُّ العٰلَمِیْن
حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ کا اندازِ عِبَادت
جُمَادَی الاُخْریٰ کا مہینا ہے ، 22 جُمَادَی الاُخْریٰ کویومِ صدیقِ اکبرمنایاجاتاہے۔ مسلمانوں کےپہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیقِ رَضِیَ اللہ عنہ کا اندازِ عبادت کیسا تھا ! سُبْحٰنَ اللہ !
* ہجرت سے پہلے حضرت ابوبکرصِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ نے مکہ مکرمہ کے اندر اپنے گھر میں مَسْجِد بنائی ہوئی تھی ، وہاں بیٹھ کر آپ قرآنِ کریم کی تِلاوت فرماتے اور اللہ پاک کی محبّت میں ایسے روتے تھے کہ کُفّار آپ کو حیرت سے دیکھتے ، کئی کُفّار تو آپ کی پُرسوز تِلاوت سُن کر کلمہ پڑھ لیا کرتے تھے۔ ( [1] ) * آپ نماز ایسے خشوع و خضوع سے پڑھا کرتے کہ دُور سے دیکھنے والوں کو لگتا گویا خُشک لکڑی کھڑی ہے۔ ( [2] ) * مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے ، ہم ( گروہِ صحابہ ) نے جب بھی کسی نیکی میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنا چاہا ، ہمیشہ ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کو سب سے آگے ہی دیکھا۔ ( [3] )
یقیناً مَنْبعِ خوفِ خدا صِدِّیقِ اکبر ہیں حقیقی عاشقِ خَیْرُ الْورٰی صِدِّیقِ اکبر ہیں
نہایت مُتقی و پارسا صِدّیقِ اکبر ہیں تقی ہیں بلکہ شاہِ اَتقیا صِدّیقِ اکبر ہیں
امیرالمؤمنیں ہیں آپ امامُ المسلمیں ہیں آپ نبی نے جنّتی جن کو کہا صدّیقِ اکبر ہیں ( [4] )
سُبْحٰنَ اللہ ! اللہ پاک ہمیں بھی عِبَادت کا ذَوْق نصیب فرمائے ، کاش ! ہم بھی اطمینان