Book Name:رَبُّ العٰلَمِیْن
سے ، خشوع و خضوع کے ساتھ عبادت کیا کریں ، کاش ! نیکیوں کی حِرْص نصیب ہو جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 2 ) : ” رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ“ میں تَوَکُّل کا دَرْس
اے عاشقانِ رسول ! اللہ پاک نے فرمایا :
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱) ( پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ : 1 )
ترجَمہ کنزُ العرفان : سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کا پالنے والا ہے۔
اس میں ہمارے لئے تَوَکُّل کا دَرْس بھی ہے ، اللہ پاک وہ ہےجو تمام جہانوں کو پالنے والا ہے ، اس زمین پر اربوں کھربوں جاندار پائے جاتے ہیں ، رَبِّ کائنات ان سب کو رِزْق عطا فرماتا ہے ، پھر بھی اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آتی تو ذرا غور فرمائیے ! کیا مجھے رِزْق عطا فرمانے سے ( مَعَاذَ اللہ ! ) اُس کے خزانے میں کمی آئے گی؟ نہیں... ! ! اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
اس لئے ہمیں رِزْق کی فِکْر میں مارا مارا پھرنے اور دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی حاجت نہیں ہے ، ہمیں چاہئے کہ اُسی رَبِّ کریم کے حُضُور جھکیں ، اس پر بھروسہ رکھیں۔
کہ ہے ذاتِ واحِد عبادت کے لائق زباں اور دِل کی شہادت کے لائق
لگاؤ تو لَو اپنی اس سے لگاؤ ! جھکاؤ تو سَر اس کے آگے جھکاؤ !
صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ کا تَوَکُّل
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کا تَوَکُّل دیکھیئے کیسا کمال تھا... ! ! بڑا مشہور واقعہ ہے؛ غزوۂ تبوک کا موقع تھا ، دِین کی خِدْمت کے لئے مال کی