Book Name:رَبُّ العٰلَمِیْن
اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے ! وُضُو کی ایک سُنّت سیکھتے ہیں :
وُضُو کی ایک سُنّت : بِسْمِ اللہ پڑھنا
وُضُو کی 14 سنتیں ہیں ، ان میں سے دوسری سُنّت ہے : وُضُو سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھنا۔ ( [1] )
وضاحت : حدیثِ پاک میں ہے : آدمی وُضُو کی ابتداء میں بِسْمِ اللہ وَالْحَمْدُ لِلّٰہ کہہ لے تو جب تک اس کا وُضُو رہے گا ، فرشتے اس کے لئے نیکیاں لکھتے رہیں گے۔ ( [2] ) * خیال رہے ! اگر وُضُو سے پہلے بِسْمِ اللہ نہ پڑھی تب بھی وُضُو ہو جائے گا ، البتہ سُنّت پر عَمَل کا ثواب نہیں ملے گا۔ * یہ بھی خیال رہے کہ آج کل عموماً گھروں میں اٹیچ باتھ روم ( Attach Bathroom ) ہوتے ہیں اور اسی میں لوگ وضو بھی کرتے ہیں ، ایسے اٹیچ باتھ میں وضو کرنے سے پہلے بِسْمِ اللہ شریف یا دوران وُضُو پڑھی جانے والی دعائیں ، وظائف نہیں پڑھ سکتے ۔
اللہ پاک ہمیں سُنتوں پر عَمَل کا جذبہ نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد