Book Name:رَبُّ العٰلَمِیْن
بےشُمار حقوق ہیں ، درودِ پاک اُن میں سے کچھ حقوق کی ادائیگی کا ذریعہ ہے۔ ( [1] )
محبوبِ رَبِّ اکرم لاکھوں سلام تم پر
لاکھوں درود ہر دَم لاکھوں سلام تم پر ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! پچھلے جمعۃ المبارک کو ہم نے سورۂ فاتحہ کی پہلی آیت کے ایک حِصّے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کی وضاحت اور اس سے ملنے والے عِلْم و حکمت کےمدنی پھول سننے کی سَعَادت حاصِل کی تھی ، آج کے اس مبارک اور مُقَدَّس موقع پر اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اسی آیتِ کریمہ کے دوسرے حِصّے رَبِّ الْعٰلَمِیْن کی وضاحت اور اس سے ملنے والے عِلْم و حکمت کے مدنی پھول سننے کی سَعادت حاصِل کریں گے ، اللہ پاک ہمیں قرآنِ کریم کی محبّت عطا فرمائے ، قرآنِ کریم سیکھنے ، اس کی تلاوت کرنے ، اسے سمجھنے اور اس پر عَمَل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
سورہ فاتحہ ، آیت : 1 ، حصّہ : 2
اللہ پاک فرماتا ہے :
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱) ( پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ : 1 )
ترجَمہ کنزُ العرفان : سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کا پالنے والا ہے۔
مُفَسِّرِیْنِ کرام فرماتے ہیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰہ میں ایک دعویٰ کیا گیا ہے کہ تمام تعریفوں کا