Book Name:Faizan e Imam Shafi

مراد کو پہنچ جائے گا۔ حضرت ثابِت بُنانی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه روایت فرماتے ہیں : ہم سے ذِکْر کیا گیا کہ جو شخص مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے خیر کی دُعا کرتا ہے ، قیامت کو جب ان کے پاس سے گزرے گا تو ایک کہنے والا کہے گا : یہ وہ ہے جو دُنیا میں تمہارے لئے دُعائے خیر کرتا تھا ، پس وہ مسلمان اس کی شفاعت کریں گے اور  اسے جنّت میں لے جائیں گے۔  ( [1] )

 * ایک حدیثِ پاک میں ہے : جو شخص نماز میں مسلمان مردَوں اور عورتوں کے لئے دُعا نہ کرے ، وہ نماز ناقِصْ ہے ( [2] ) * ایک شخص یُوں دُعا مانگ رہا تھا : اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِی  ( اے اللہ پاک ! میری مغفرت فرما ) ۔ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے اس کی یہ دُعا سُنی تو فرمایا : اگر عام کرتا  ( یعنی دوسرے مسلمانوں کے لئے بھی مانگتا )  تو تیری دُعا قبول ہو جاتی  ( [3] ) * حدیثِ پاک میں ہے ، ہمارے پیارے آقا ، نُور والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو سب مسلمان مردَوں اور عورتوں کے لئے مغفرت کی دُعا کرے ، اللہ پاک اُس کے لئے ہر مسلمان مَرد و عورت کے بدلے ایک نیکی لکھے گا۔ ( [4] )  

سُبْحٰنَ اللہ !  اے عاشقانِ رسول ! جھوم جائیے ! کروڑوں بلکہ اربوں کھربوں نیکیاں کمانے کا آسان نسخہ ہاتھ آگیا ، یقیناً حضرت آدم عَلَیْهِ السَّلَام سے لے کر اب تک اربوں مسلمان دُنیا میں آچکے ہیں اور کروڑوں اب بھی دُنیا میں موجود ہیں ، اگر ہم تَوَجُّہ کریں اور تمام مسلمانوں کے لئے مغفرت کی دُعا کریں تو  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  اللہ پاک کی رحمت سے


 

 



[1]...فضائل دُعا ، صفحہ : 86۔

[2]...کنز العمال ،  كتاب الاذكار ، جلد : 1 ، جزء : 2 ، صفحہ : 49 ، حدیث : 3378۔

[3]...ردّ المحتار ، کتاب الصلاۃ ، باب صفۃ الصلاۃ ، مطلب فی الدعاء ، جلد : 2 ، صفحہ : 286۔

[4]...جامع صغیر ، صفحہ : 513 ، حدیث : 8419۔