Book Name:Faizan e Imam Shafi

اے عاشقان رسول ! نیک نمازی بننے ، صحابہ و اَہْلِ بیت  رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهمْ کی محبت دِل میں بڑھانے ، نیک نمازی بننے اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :  ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔ مسلمانوں کے اجتماعات  شَرْعِی اَحْکام سیکھنے کا ایک بَہُت بڑا ذریعہ ہیں اور ان کے لیے اگر کوئی خاص دن مُتَعَیَّن کر لیا جائے تو ہر شخص کے لیے اس ایک دن جَمْع ہونا بھی مُمکِن ہے۔ مثلاً جب مدینے میں اِسْلَام کا پیغام عام ہوا اور شہر و اَطراف سے لوگ جوق در جوق دائرۂ اِسْلَام میں داخِل ہونے لگے تو حضرت مُصْعَب بِنْ عُمَیْر رَضِیَ اللہ  عَنْہ کو بارگاہِ نبوّت سے نَمازِ جُمُعَہ قائم کرنے کا حکْم اِرشَاد ہوا [1] تاکہ وہ اس دن جَمْع ہونے والے تمام اَفراد کو اِجتماعی طور پر اِسْلَامی احکامات سکھائیں۔ اسی طرح حضرت عبد اللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللہ عَنْہ نے بھی جُمِعْرَات کا دن لوگوں کو وَعْظ و نصیحت کے لیے مَخْصُوص کر رکھا تھا۔[2]چُنَانْچِہ وَعْظ و نصیحت کے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے دَعْوَتِ اِسْلَامی کے دینی ماحول میں ہفتہ وار اِجتماعات کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں تلاوتِ قرآن ، نعتِ  رسول ، سُنّتوں بھرا اصلاحی بیان ، ذِکْرُ اللہ ، رِقَّت انگیر دُعا اور صلوٰۃ وسلام ہوتاہے ، آپ بھی دعوت اسلامی کے ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت فرمالیجئے ، ان شاء اللہ  اجتماع میں شرکت کرنے کی برکت سے علمِ دین حاصل کرنے اور اپنی اصلاح کرنے کا موقع ملے گا۔


 

 



[1] ……… البدایة والنهایة ، باب بدء اسلام الانصار ، المجلد الثانی ، ۳/۱۶۳

[2] ……… بخاری ، کتاب العلم ، باب من جعل لاھل العلم ایاما معلومة ، ص۹۱ ، حدیث : ۷۰