Book Name:Faizan e Imam Shafi

مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کے ساتھ وفاداری کی ، اسی لئے آقائے دوجہاں ، مکی مدنی سلطاں صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اِنَّمَابَنُوْ هَاشِم وَ بَنُوْ الْمُطَّلِبْ شَيْئٌ وَاحِد بے شک بنوہاشِم اور بنو مُطَّلِب ایک ہی ہیں۔ امام رازی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : جیسے امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے آباء و اَجْداد دین کے خدمت گار تھے ، اسی طرح امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے بھی دینِ اسلام کی خوب خدمت فرمائی۔ ( [1] )  

2 : امام رازی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه مزید فرماتے ہیں : امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه چونکہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم کے ہَم نَسَب ہیں ، لہٰذا امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی ” آلِ رسول “ میں شامِل ہیں۔ ہم جب نماز میں پڑھتے ہیں : اَللّٰہُمَّ صَلِّ  عَلیٰ مُحَمَّد وَ عَلیٰ آلِ مُحَمَّد  ( اے اللہ پاک ! محمد  صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم پر اور آپ کی آلِ پر رحمتیں نازِل فرما )  ہماری اس دُعا میں امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه بھی شامِل ہیں۔ ( [2] )   

3: حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّ کُلَّ سَبَبٍ وَ نَسَبٍ یَنْقَطِعُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ اِلّا مَا کَان مِنْ نَسبِیْ وَ سَبَبِی  ( [3] ) روزِ قیامت ہر نسبی اور سسرالی رشتہ ٹوٹ جائے گا مگر وہ جومیرے نسب اور سسرالی رشتے سے ہیں  ( اُن کا تعلق نہیں ٹوٹے گا ) ۔

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ کیسی زبردست فضیلت ہے۔ روزِ قیامت جب نفسی نفسی کا عالَم ہو گا ، ماں بیٹے سے دُور  بھاگے گی ، باپ اکلوتے بیٹے سے دامن چھڑائے گا ، بھائی بھائی سے دُوربھاگے گا ، دوست احباب سب اپنی اپنی فِکْر میں ہوں گے ، اس وقت


 

 



[1]...مناقبِ امام شافعی للرازی ، صفحہ : 30۔

[2]...مناقبِ امام شافعی للرازی ، صفحہ : 33۔

[3]...الشریعۃ للآجری ، جلد : 5 ، صفحہ : 2231 ، حدیث : 1713۔