Book Name:Faizan e Imam Shafi
ملے ، تو امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے فرامین سے اس کا جواب ڈھونڈتا ہوں کیونکہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه ہی وہ عالِمِ قریش ہیں ، جنہوں نے زمین کو عِلْم سے بھر دیا ہے۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه فرماتے ہیں : ایک روز میں سویا تو قسمت جاگ اُٹھی ، دوجہاں کے سردار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نورانی چہرہ چمکاتے میرے خواب میں تشریف لے آئے ، آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے مجھ سے فرمایا : یَاغُلَامُ ! مِمَّنْ اَنْتَ؟ بیٹا ! تم کس قوم سے ہو؟ میں نے عرض کیا : مِنْ رَھْطِکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ! یعنی یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم میں آپ کے غُلاموں میں سے ہوں۔ اس پر رسولِ بےمثال ، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے مجھ پر شفقت و مہربانی کرتے ہوئے فرمایا : قریب آجاؤ ! میں قریب ہو گیا ، جانِ جہان ، سلطانِ کون و مکان صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم نے اپنا لعاب مبارک ( یعنی منہ کا پانی ) میرے منہ میں ڈال دیا اور فرمایا : اِمْضِ بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ جاؤ ! اللہ تمہیں برکت دے۔ ( [2] )
مولا علی رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه نے انگوٹھی عطا کی
امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه ایک اور ایمان افروز خواب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ایک بار میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مَطَاف ( یعنی مسجدِ حرام میں طواف کی جگہ ) بیٹھا ہوں ، اچانک ایک طرف سے مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ امیر المؤمنین مولا علی شیر خدا رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه تشریف