Book Name:Jannat ke Qeemat

( تاریخ ابنِ عساکِر ، ۴۸  / ۳۲۳ ملخصاً )

صُلح نہ کرنے کے نقصانات

یاد رکھئے ! اگر صُلْحُ نہ کی جائے تو اس سے نہ صرف دنیا میں خاندانوں اور رشتہ داروں کے تعلقات میں خرابیاں ہوتی ہیں بلکہ ساتھ میں صُلْحُ نہ کرنے والا شخص لوگوں کی نظروں سے بھی گِر جاتا ہے۔صُلْحُ سے محروم رہنے  والے کو لوگ نفرت سے دیکھتے ہیں۔صُلْحُ سے محروم رہنے  والے کی کوئی مدد نہیں کرتا۔ کسی غمی خوشی کےموقع پر صُلْحُ سے محروم رہنے  والےکاساتھ دینے والوں میں کمی ہوجاتی ہے۔ اسی طرح صُلْحُ سے محروم رہنے والا آخرت کے بھی کئی فوائد سے محروم ہو جاتا ہے۔

صُلح اپنے ساتھ کیاکیالاتی ہے؟

صُلْحُ کی برکت سے عاجزی نصیب ہوتی ہے۔نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان ہے : وَمَا تَوَاضَعَ اَحَدٌ لِلَّهِ اِلَّا رَفَعَهُ اللهُ یعنی جو اللہ پاک کے لئے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ پاک اُسے بلندی عطافرماتا ہے۔

( مسلم ، کتاب البر والصلۃ ، باب استحباب العفو والتواضع ، ص۱۰۷۱ ، حدیث : ۶۵۹۲ )

صُلْحُ کی برکت سےتکبر دُورہوتاہے۔صُلْحُ کی برکت سے نفرتیں ، محبتوں میں بدل جاتی ہیں۔اے کاش ! ایک دُوسرے کومعاف کرنے کی سوچ بن جائے ، صلح نہ کرنے سے اپنے بھی بیگانے ہوجاتے ہیں جبکہ صلح کرنے ، ایک دُوسرے کو معاف  کرنے کی برکت سے بیگانے بھی اپنے ہو جاتے ہیں ، جیساکہ

کسی شہر کے بڑی رات کے اجتماع میں دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی