Book Name:Jannat ke Qeemat

بیٹھے ہوئے تھے ، کسی نئے اسلامی بھائی (  جو ابھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ نہ تھے ) کا پاؤں گزرتے ہوئے اچانک اُس کے  ہاتھ پرپڑا ، جس سے اس کے ہاتھ کوتکلیف پہنچی ، لیکن جس کی وجہ سے تکلیف پہنچی تھی اُلٹا اُسی نے آگے سے رُعب جمایا کہ نظر نہیں آتا کیا؟اس کے برعکس وہ اسلامی بھائی کہ جس کو تکلیف پہنچی تھی اُس نے فوراً اُس سے معافی مانگ لی ، جس سے متاثر ہو کر وہ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔

اسی طرح کسی شہر کے ایک اسلامی بھائی چپل کا کاروبارکرتے تھے ، بھرے بازار میں کسی بڑی عمر کی خاتون نے کسی بات پران کوبُرابھلاکہا ، اس عاشقِ رسول نے اُس خاتون کواُلٹے سیدھے جواب دینے کے بجائے دُعائیں دینا شروع کردِیں ، امّاں ! اللہ پاک تجھے حج کرائے ، اللہ پاک تجھے مکّہ دکھائے ، اللہ پاک تجھے مدینہ دِکھائے ، اللہ پاک تیری مغفرت فرمائے۔ابھی کچھ ہی دیرگزری تھی کہ وہی بوڑھی امّاں جو کچھ دیر پہلے بھرے بازارمیں اِس دِیوانے کوبُرابھلا کہہ رہی تھی ، ہاتھ میں جا پانی پھل اُٹھائے کہہ رہی ہے ، بیٹا ! یہ پھل لے لو۔اُس دِیوانے نے کہا ! امّاں یہ کیا؟ابھی کچھ دیر پہلے تو تُو مجھے بُرا بھلا  کہہ رہی تھی اور ابھی پھل بھی دے رہی ہے ، امّاں نے جواب دِیا : بیٹا میں تجھے بُرا بھلا کہہ رہی تھی اور تُو مجھے دُعائیں دے رہا تھا ، مجھے بہت شرم آئی اس لیے میں تجھ سے معافی مانگنے آئی ہوں اور تیرے لیے یہ تحفہ لائی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ” فجر کے لئے جگانا “