Book Name:Jannat ke Qeemat

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! صلح اور اس جیسے جنت میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں جاننے اور ان اعمال پر عمل پیرا ہونے ایمان کی سلامتی کی دولت پانے اور قلب و نگاہ کی پاکیزگی کو بڑھانےکے لئے عاشِقانِ رَسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں سے روزانہ کا ایک دینی کام ” فجر کے لئے جگانا “ بھی ہے۔اِس دینی کام کا رِسالہ بھی منظرِ عام پر آچکا ہے۔اِس کا مطالعہ کیجئے اور اس میں دیئے گئے طریقَۂ کار کے مطابق اس دینی کام کو خوب بڑھانے کی کوشش بھی کیجئے۔

 * اَلْحَمْدُلِلّٰہ ”  فجر کے لئے جگانے “ کی بَرَکت سے نمازِ تَہَجُّد کی سعادت مل سکتی ہے۔ * نماز کی حفاظت ہوتی ہے۔ * مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نمازِ فجرکی ادائیگی ہوسکتی ہے۔ * ” نیکی کی دعوت  “ دینے کا ثواب بھی کمایا جا سکتا ہے۔  * دعوتِ اسلامی کی نیک نامی ہوگی۔ * فجر کے لئے جگانے والا بار بار مُسلمانوں کوحج اور میٹھا مدینہ دیکھنے کی دُعا دیتاہے ، اللہ پاک نے چاہا تو یہ دُعائیں ، اس کے حق میں بھی قبول ہوں گی۔  * ”  فجر کے لئے جگانے  “ میں پیدل چلنے کی بَرَکت سے صحت بھی اچھی ہوگی۔ *  مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ مُصْطَفٰے ہے ، مسلمانوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنّتِ فاروقی بھی ہے ، چنانچہ

اَمِیْرُ المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نمازِ فجر کےلیے لوگوں کو جگاتے ہوئے مسجد تشریف لاتے تھے۔ ( طبقات کبریٰ ، ذکر استخلاف عمر ، ۳ / ۲۶۳ مفہوماً )