Book Name:Jannat ke Qeemat

اےعاشقانِ رسول ! ہم جنتی محل کی قیمت کے بارے میں سُن رہے ہیں۔ آئیے ! جنت کی چند ایمان افروز جھلکیاں ملاحظہ کیجئے ، چنانچہ

جنت کی جھلکیاں

امیرِاہلِ سُنَّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مشہورِ زمانہ کتاب ” فیضانِ سنت  “ دوسری جلد کے باب ” غیبت کی تباہ کاریاں “ کے صفحہ نمبر 98 پر تحریر فرماتے ہیں :  *  اگر جنت کی کوئی ناخن بھر چیز دنیا میں ظاہر ہو تو تمام آسمان و زمین اُس سے آراستہ ہو جائیں ،  *  اگر جنتی کا کنگن ظاہر ہو تو آفتاب سورج کی روشنی مٹادے ، جیسے سورج ستاروں کی روشنی مٹا دیتا ہے ، * جنّت کی اتنی جگہ جس میں چابُک ، دُرّہ رکھ سکیں  وہ دنیا اور اس کے اندر جو کچھ ہے اُس سے بہتر ہے جنت کی دیواریں سونے اور چاندی کی اینٹوں اور مُشک کے گارے سے بنی ہیں   *  جنتیوں کو جنت میں ہر قسم کے لذیذ سے لذیذ کھانے ملیں گے ، جو چاہیں گے فوراً ان کے سامنے موجود ہو گا ،  *  اگر کسی پرندے کو دیکھ کر اس کا گوشت کھانے کو جی چاہا تو اُسی وقت بُھنا ہوا اُن کے پاس آجائے گا  * اگر پانی وغیرہ کی خواہش ہو تو کوزے خود ہاتھ میں آجائیں گے ، * ان میں ٹھیک اندازے کے مُوافِق پانی ، دودھ ، شراب ، شہد ہوگا کہ ان کی خواہش سے ایک قطرہ کم نہ زیادہ ، بعد پینے کے خودبخود جہاں سے آئے تھے چلے جائیں گے ، *  وہاں کی شراب دنیا کی سی نہیں جس میں بدبُو اور کڑواہٹ اور نشہ ہوتا ہے اور پینے والے بے عقل ہو جاتے ہیں ، آپے سے باہَر ہو کر بیہودہ بکتے ہیں ، وہ پاک شراب اِن سب باتوں سے پاک ہے ، وہاں نَجاست ، گندگی ، پاخانہ ، پیشاب ، تھوک ،