Book Name:Jannat ke Qeemat

اسپتال جاکر سُنَّت کے مطابق عیادت یا غمخواری یا عزیز کے اِنتقال پر تعزیت کی؟

( تعویذاتِ عطاریہ  کے استعمال کا مشورہ دے کر ثواب کمائیے )

 آئیے ! اس ضمن میں سیرتِ امیرِ اہلِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک ایمان تازہ کرنے والا واقعہ سنتے ہیں ، چنانچہ

روٹھا ہوا مان گیا

امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہارشاد فرماتے ہیں : بسا اوقات غمخوارى اور تعزىت کے دنىا مىں بھى فائدے دىکھے جاتے ہىں ، چنانچہ یہ ان دنوں کى بات ہے جن دنوں نور مسجد کاغذى بازار کر اچى مىں مىرى اِمامت تھى ، اىک اسلامى بھائى پہلے مىرے قرىب تھے پھر کچھ دور دور رہنے لگے مگر مجھے اندازہ نہ تھا ، اىک دن فجر کے بعد مجھے ان کے والد صاحب کى وفات ( Death ) کى خبر ملى مىں فورا ًان کے گھر پہنچا ، ابھى غُسْلِ مىّت بھى نہ ہوا تھا ، دعا فاتحہ کى اور لوٹ آىا ، نمازِ جنازہ مىں شرىک ہو کر قبرستان ساتھ گىا اور تدفىن مىں بھى پىش پىش رہا ، اس کے فوائد تصور سے بھى بڑھ کرحاصل ہوئےچنانچہ اس اسلامى بھائى نے خود ہى انکشاف کىا کہ مجھے آپ کے بارے مىں کسى نے بہکاىا تھا ، اس کى باتوں مىں آکر مىں آپ سے دور ہوگىا اور اتنا دور کہ آپ کو آتا دىکھ کر چھپ جاتا تھا ، لىکن مىرے پىارے والد صاحب کى وفات پر آپ کے ہمدردانہ انداز نے مىرا دل بدل دىا ، جس آدمى نے مجھے آپ سے بد دِل کىا تھا وہ مىرے والد ِ مرحوم کے جنازے تک مىں نہىں آىا ، اس واقعے کو کوئى 35 سال کا عرصہ گزر چکا ہوگا وہ اسلامى بھائى آج بھى بہت مَحَبَّت کرتے ہىں ، نہاىت بااثر ہىں تنظىمى طور پر کام بھى کرتے ہىں ، داڑھی سجائى ہوئى