Book Name:Jannat ke Qeemat

ہے ، خود مىرے پىر بھائى ہىں ، مگر ان کے بال بچے ، دىگر بھائى اور خاندان کے مزىد افراد عطارى ہىں ، چھوٹے بھائى دعوتِ اسلامى کے ذمے دار ہىں جبکہ بڑے بھائى بھى باعمامہ تھے۔ ( [1] )

شعبہ  مَدَنی مُذاکرہ

اےعاشقانِ رسول ! آپ نے سُنا کہ امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مسلمانوں کی خیر خواہی کرنے کا انداز کیسا پیارا ہے ، لہٰذا اگر ہم چاہتے ہیں کہ خیر خواہیِ مسلم کا یہ جذبہ ہمیں بھی نصیب ہوجائے تو  ہمیں  چاہیے کہ ہم امیرِ اہلِ سُنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب و رسائل کا مطالعہ کریں اور آپ کے ملفوظات سے فیض یاب ہونے کے لئے اپنے کام کاج سے وَقْت نکال کر پابندی کیساتھ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ سُننے کی عادت بنائیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 80 سے زائد شعبوں میں سے ایک ” شعبہ مَدَنی مذاکرہ  “ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ امیرِ اہل ِ سُنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِرِی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ” علم بے شمار خزانوں کا مجموعہ ہے ، جن کے حُصول کا ذریعہ سُوال ہے “ کے  قَول کو عَمَلی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلسِلہ شُروع فرمایا ہے ، جسے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ” مَدَنی مُذاکرہ “ کہا جاتا ہے۔عاشِقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال ، فضائل و مَنَاقِب ، شریعت و طریقت ، تاریخ و سیرت ، سائنس و طِبّ ، اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات ، معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات


 

 



[1] فیضانِ بابا  بلّھے شاہ ، ص۴۳