Book Name:Jannat ke Qeemat

( Topics ) کے بارے میں مختلف سُوالات کرتے ہیں اور امیر ِاَہلسنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُنہیں حکمت سے بھرپور اور عشقِ رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نَوازتے  ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ” شعبہ مَدَنی مذاکرہ “ کے تحت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپور ملفوظات کی خُوشبو سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے اِن مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رِسالوں اور میموری کارڈز ( Memory Cards ) کی صُورت میں پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اللہ کریم ”  “ شعبہ مَدَنی مذاکرہ “ کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

ترکِ جنت ترکِ دنیا سے زیادہ مشکل ہے

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہم  جنت میں لے جانے والے اعمال کے متعلق سُن رہے تھے۔یاد رکھئے ! زندگی گزارنے کے لئے ہم دُنیاوی معاملات سے  جڑے ہوئے ہیں مگر ہم میں اور اللہ پاک کے نیک بندوں میں فرق ہے ، حالانکہ وہ بھی کھاتے پیتے تھے اور ہم بھی کھاتے پیتے ہیں ، وہ بھی سوتے تھے اور ہم بھی ، وہ بھی نکاح کرتے تھے اور ہم بھی۔ لیکن وہ یہ سب کام اللہ  پاک کی رضا کے لیے ، اچھی نیتوں کے ساتھ کرتے تھے اور ہم  صرف اپنی دنیا بنانے کے لیے کرتے ہیں۔ان کے یہ سب کام آخرت کے کام تھے اور ہمارے یہ سب کام دنیا کے کام ہیں۔یاد رہے ! یہ دنیاوی معاملات ، دین سے الگ نہیں مگر ان ہی کو سب کچھ سمجھ لینا ، یہ ضرور دینی تعلیمات سے الگ  ہونا ہے۔